تھر کے خشک و ریتلے صحرا میں جہاں کبھی سبزہ اُگنا ناممکن سمجھا جاتا تھا، وہیں اسلام کوٹ کے تھرکول بلاک ٹو پر قائم انصاری گرین پارک ایک نیا اور حیات بخش منظر پیش کررہا ہے۔

یہ پارک زیرِ زمین نمکیاتی پانی سے سیراب ہوتا ہے، اور جدید ڈرِپ ایریگیشن نظام کے ذریعے یہاں اب تک 11 لاکھ سے زیادہ پودے لگائے جا چکے ہیں۔

ان پودوں میں نیم، کیکر، لیموں سمیت مختلف پھلدار درخت اور مقامی اقسام شامل ہیں، جو نہ صرف ماحول دوست ہیں بلکہ صحرا کی بےجان فضا میں نئی روح پھونک رہے ہیں۔

پارک کا ایک اور دلکش پہلو یہاں موجود چھوٹا سا زو ہے، جو دیکھنے والوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔ اس میں مور، ہرن، بطخیں اور دیگر مقامی پرندے قدرتی ماحول کی خوبصورتی کو مزید دوبالا کر دیتے ہیں۔

بچوں کے لیے جھولے، رنگ برنگی کیاریاں اور خوشبو بکھیرتے حسین پھول اس مقام کو گویا ایک نخلستان کا روپ دیتے ہیں۔

حالیہ ہلکی بارش کے بعد پارک کا حسن اور نکھر گیا ہے، سبز و شاداب پتے، بارش سے بھیگے ہوئے درخت اور ٹھنڈی بوندوں کی مہک فضا کو خوشگوار بنا رہی ہے۔

یہ پارک نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کی ایک روشن مثال ہے بلکہ مقامی کمیونٹی کے لیے تفریح، روزگار اور شعور کی نئی راہیں بھی ہموار کررہا ہے۔ مزید بتا رہے ہیں جی آر جونیجو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسلام کوٹ انصاری گرین پارک حیات بخش منظر سبز انقلاب سبزہ صحرائے تھر وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام کوٹ انصاری گرین پارک حیات بخش منظر سبز انقلاب صحرائے تھر وی نیوز کے لیے

پڑھیں:

معروف شیف اور ٹک ٹاک اسٹار کار حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئیں

زندگی میں ذائقے بکھیرنے والی میکسیکو کی عالمی شہرت یافتہ شیف اور ٹک ٹاک انفلوئنسر یانن کامپوس کار ایک ہولناک حادثے میں بری طرح زخمی ہونے کے بعد دو روز موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہی تھیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 38 سالہ یانن کی تیز رفتار لگژری سیاہ گاڑی میکسیکو کے شہر چہواہوا کی فرانسیسکو آر المیڈا ہائی وے پر کھڑی ایک گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔

یہ تصادم اتنا شدید تھا کہ ماسٹر شیف کی لگژری گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے انھیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دو دن آئی سی یو میں زیر علاج رہیں اور آج زندگی کی بازی ہار گئیں۔

یانن کامپوس نے 2018 میں ’ماسٹر شیف میکسیکو‘ کے مقابلے میں حصہ لیا اور زبردست کامیابی اور شہرت سمیٹی تھی۔

اس شو کے بعد انھوں نے سوشل میڈیا پر قدم رکھا اور ٹک ٹاک پر لائف اسٹائل اور ریسیپی ویڈیوز شیئر کرنا شروع کیں۔ جلد ہی ان کے دنیا بھر سے فالوورز بن گئے۔

 

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی کے پارک میں جھولے کی کیبل ٹوٹ گئی، بچی سمیت دو زخمی
  • میری ذاتی زندگی پر کسی کو رائے دینے کا حق نہیں،کنول آفتاب
  • پیپلزپارٹی نے تھرمیں کوئلہ سے توانائی حاصل کرکے ملکی معیشت میں انقلاب برپا کیا ‘ سردارسلیم حیدر
  • طلاق کے بعد دوبارہ شادی کا فیصلہ کیوں کیا؟ اداکارہ نازلی نصر نے بتادیا
  • شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی زندگی پر ایک نظر
  • معروف شیف اور ٹک ٹاک اسٹار کار حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئیں
  • عمر صرف ایک عدد: 96 سالہ بزرگ نے جم جوائن کر لی
  • ٹرمپ ان کے خلاف ہیں جو پیوٹن کو فنڈز دیتے ہیں، برطانوی وزیراعظم
  • پسند سے شادی کی، والد دھمکیاں دیتے ہیں، ڈیفنس کی رہائشی لڑکی کا سپریم کورٹ میں بیان