راولپنڈی کے پارک میں جھولے کی کیبل ٹوٹ گئی، بچی سمیت دو زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
راولپنڈی میں ایک پارک میں لگے جھولے کی کیبل ٹوٹنے کے نتیجے میں لڑکی اور بچی زخمی ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایوب پارک کے قریب پرائیوٹ پارک میں لگے جھولے کی کیبل ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد ریسکیو 1122 کے رضاکار جائے وقوعہ پہنچے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق راولپنڈی کیبل ٹوٹنے سے ایک لڑکی اور ایک بچی زخمی ہوئی، دونوں زخمی کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق لڑکی کی حالت خطرے سے باہر جبکہ بچی کی حالت تشویشناک ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔