یوکرین علاقہ چھوڑے تو اسےنیٹو رکن بنانےکا وعدہ کیاجائے، یورپی ممالک کی امریکا کو تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز

یورپی ممالک نے الاسکا میں طے ٹرمپ پیوٹن ملاقات کا خیرمقدم کیا ہے تاہم تجویز پیش کی ہے کہ کسی بھی اقدام سے پہلے جنگ بندی کی جائے اور یوکرین کو روس کے زیرقبضہ اپنا علاقہ چھوڑنا پڑے تو یوکرین کو تحفظ دینے کی خاطر اسے نیٹو رکن بنانے کاوعدہ کیاجائے۔

فرانس، جرمنی، برطانیہ، اٹلی، پولینڈ، فن لینڈ اور یورپی کمیشن کی صدر نے مشترکہ بیان جاری کردیا جس میں یوکرین میں جنگ روکنے، دیرپا امن اور سلامتی کےلیےٹرمپ کی کوششوں کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

مشترکہ بیان میں کہاگیاکہ یوکرین میں امن کے راہ کا فیصلہ یوکرین کے بغیر نہیں ہوسکتا، سفارتکاری، یوکرین کی مدد اور روس پر دباؤ سے ہی جنگ روکی جاسکتی ہے اور سفارتکاری کےساتھ ساتھ یوکرین کی فوجی اور مالی مددکےلیےتیار ہیں۔

بیان میں کہاگیاکہ یوکرین کو اپنی تقدیر کے انتخاب کی آزادی ہے اور ہم سب اس عالمی اصول پر کار بند ہیں کہ بین الاقوامی سرحدوں کوبزور طاقت تبدیل نہیں کیا جانا چاہیے۔

روسی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یورپی ممالک نے امریکا کو یہ تجویز بھی دی ہے کہ یوکرین کو روس کے زیرقبضہ اپنا علاقہ چھوڑنا پڑے تو یوکرین کو تحفظ دینے کی خاطر اسے نیٹو رکن بنانے کا وعدہ کیاجائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ علاقے چھوڑنے کا مطالبہ اسی صورت مانا جائے جب یوکرین اور روس دونوں علاقے چھوڑنے پر آمادہ ہوں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات طے ہوچکی ہے اور اس حوالے سے صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ روسی صدر سے ملاقات 15 اگست کو الاسکا میں ہوگی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران کا اپنی سرحدوں کےقریبٹرمپ راہداری منصوبے پر سخت ردعمل: قومی سلامتی کیلئےخطرہ قرار دیدیا ایران کا اپنی سرحدوں کےقریبٹرمپ راہداری منصوبے پر سخت ردعمل: قومی سلامتی کیلئےخطرہ قرار دیدیا غزہ میں خوراک کے متلاشی 40 افراد سمیت مزید 47 فلسطینی شہید، غذائی قلت سے 11فلسطینی دم توڑ گئے فلسطین فلسطینیوں کا ہے، بے دخلی کی کوشش ناقابل قبول ہے: ترک وزیرِ خارجہ آرمینیا آذربائیجان تنازع حل کرانے میں بہت لوگ ناکام رہے، بالآخر ہم کامیاب ہوئے: ٹرمپ دونوں ممالک اپنے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کرالیں، وزیر دفاع کا بھارت کو چیلنج ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر سے اہم ملاقات کی تاریخ کا اعلان کردیا،کچھ لو کچھ دو کا فارمولہ تیار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: یورپی ممالک

پڑھیں:

قازقستان ابراہیمی معاہدے میں شامل ہورہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ قازقستان ابراہیمی معاہدے میں شامل ہورہا ہے۔ مزید ممالک بھی ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 5 وسطی ایشیائی ممالک کے رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں غزہ، ایران، روس یوکرین جنگ کے امور پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ قازقستان کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ہیں، ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونا علامتی ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے گزشتہ روز کہا تھا کہ آج رات ایک اور ملک ’ابراہام معاہدے‘ میں شامل ہونے کا اعلان کرے گا جس کے تحت اسرائیل اور مسلم اکثریتی ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • روسی تیل خریدنے کے معاملے میں امریکا نے ہنگری کو مستثنا کردیا
  • امریکا کے ایٹمی تجر.بات کے اعلان پر روس کا ردعمل
  • روس ڈونباس پر قبضے کے قریب پہنچ چکاہے،  یوکرینی صدر
  • روسی تیل خریدنے کے معاملے میں امریکا نے ہنگری کو مستثنیٰ کردیا
  • امریکا نے ہنگری کو روسی توانائی خریدنے کی ایک سالہ رعایت دے دی
  • امریکا کی قیادت میں تشکیل دی گئی بین الاقوامی فورس غزہ میں امن و استحکام کو یقینی بنائے گی: ٹرمپ
  • قازقستان ابراہیمی معاہدے میں شامل ہورہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • قازقستان نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت اختیار کرلی، ٹرمپ کا اعلان
  • یوکرین پر روسی ڈرون حملے، 135 خودکش طیارے داغے گئے
  • اگر امریکا نے جوہری تجربات دوبارہ شروع کیے تو روس بھی جوابی اقدامات کریگا، ولادیمیر پیوٹن