عالمی گیمز 2025 کے اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ناصر اقبال سیمی فائنل میں پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
کراچی:
عالمی گیمز 2025 کے اسکواش ٹورنامنٹ کے پلیٹ ایونٹ میں پاکستان کے ناصر اقبال سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری 12 ویں عالمی گیمز کے پلیٹ ایونٹ کے کوراٹر فائنل میں سابق قومی چیمپئن ناصر اقبال نے رومانیہ کے راڈو پینا کو بآسانی 0-3 سے شکست دے دی۔
ناصر اقبال نے پہلے دونوں گیمز 3-11 کے یکساں اسکور اور تیسرا گیم 2-11 سے جیت کر فائنل فور مرحلہ میں قدم رکھا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زماں اسکواش ٹورنامنٹ کے دوسرے اور ناصر اقبال پہلے راؤنڈ میں ہی شکست کھا بیٹھے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ناصر اقبال
پڑھیں:
عبدالصمد کی جارحانہ اننگز، پاکستان کی سیمی فائنل میں انٹری
ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو جنوبی افریقا نے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔پاکستان نے 103 رنز کا ہدف عبدالصمد کی 10 گیندوں پر ناقابل شکست 50 رنز کی اننگز کی بدولت 3.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔عبدالصمد نے اپنی جارحانہ اننگز میں 8 چھکے لگائے، خواجہ نافع 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان عباس آفریدی 2 گیندوں پر 2 چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ رہے۔