مظفر آباد میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ضلع باغ کے علاقہ چمنکوٹ سے مظفرآباد کے علاقہ ڈنہ جانے والی باراتیوں کی گاڑی پونیو گلی کے مقام پر گاڑی کھائی میں جا گری جس میں ایک خاتون سمیت دو افراد موقع پر اور دو شدید زخمی اسپتال میں دم توڑ گئے۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں آبائی علاقہ روانہ کر دی گئی ہیں ۔ ریسکیو حکام کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی، تیز رفتار منی بس کی ٹکر، 2 کمسن بھائی جاں بحق، 11 افراد زخمی

کراچی (نیوزڈیسک)پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں حب ریور روڈ پر تیز رفتاری اور غفلت سے ڈرائیونگ کے باعث پیش آنے والے حادثے میں 2 کم عمر بھائی جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے ڈان کو بتایا کہ ایکس-8 روٹ کی منی بس نے سعید آباد تھانے کی حدود میں واقع سورتی قبرستان کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دونوں بھائیوں کو ٹکر ماری، حادثے کے بعد منی بس ڈرائیور کے بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 11 مسافر زخمی ہو گئے۔

ڈی آئی جی اسد رضا کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ تھی، حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال کراچی کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے 18 سالہ علی شاہ اور اس کے 15 سالہ بھائی دانیال کی موت کی تصدیق کی۔

زخمیوں کی شناخت عاشق خان، سعید احمد، شعیب، عبدالبسیل، محمد کمال، سلیم، زینت منیر، عقیل ملک، سلمان، مقصود نوشاد اور ایک نامعلوم 30 سالہ شخص کے طور پر کی گئی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ڈاکٹر صابر میمن نے 2 کم عمر بھائیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔

دریں اثنا، وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور کمشنر کراچی اور کے ایم سی انتظامیہ کو فوری امدادی اقدامات کی ہدایت کی، انہوں نے زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم بھی دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پرفیوم فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی سے 6 افراد جاں بحق، 5 زخمی
  • بنوں: مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا
  • روس: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک، 3 شدید زخمی
  • داغستان، روس کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 4 افراد ہلاک،3شدید زخمی
  • انڈونیشیا ،جکارتہ میں اسکول کے قریب دھماکا، 54 افراد زخمی
  • انڈونیشیا میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 54 افراد زخمی
  • لاہور میں گیس لیکج سے گھر میں دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد زخمی
  • کراچی میں بے قابو منی بس سے کچل کر 2 بھائی جاں بحق،حادثے میں 11 افراد زخمی
  • کراچی، تیز رفتار منی بس کی ٹکر، 2 کمسن بھائی جاں بحق، 11 افراد زخمی
  • شمالی وزیرستان: شادی کی تقریب میں شرکت کےلیے جانے والی گاڑی کو حادثہ، 14 افراد زخمی