مظفرآباد – آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب باراتیوں سے بھری ایک گاڑی کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 9 زخمی ہو گئے۔

یہ افسوسناک واقعہ تھانہ ڈنہ کی حدود میں پونیو گلی کے مقام پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ضلع باغ کے علاقے چمنکوٹ سے ڈنہ جانے والی باراتیوں کی گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے وقت گاڑی میں موجود خاتون اور ایک مرد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ دو مزید زخمی اسپتال پہنچنے کے بعد جانبر نہ ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی میتیں تدفین کے لیے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔

مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر سڑک تنگ اور خطرناک موڑ ہونے کے باعث اس سے پہلے بھی کئی حادثات پیش آ چکے ہیں، تاہم حفاظتی اقدامات نہ ہونے سے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

لبنان کے اسلحہ ڈپو میں خوفناک دھماکا؛ 6 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی

لبنان کے جنوبی شہر صور میں ایک اسلحہ ڈپو میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 6 فوجی مارے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فوجی اہلکار اسلحے کے ذخیرے کو ناکارہ بنا رہے تھے۔

لبنانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ دھماکے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

دھماکے میں 6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے لیکن زخمی ہونے والے اہلکاروں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔

لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق اہلکاروں کو قومی ہیرو قرار دیا۔

اقوام متحدہ کی امن فوج کے سربراہ ڈیوداتو آباگنارا نے بھی لبنانی فوج اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے امریکی منصوبے پر عملدرآمد شروع کیا گیا ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • مظفرآباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد، بچنے کی کوشش میں لڑکی کھائی میں گرکر جاں بحق
  • پشاور سے کراچی جانیوالی مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی
  • کراچی، بنارس پل پر ٹریفک حادثہ، خاتون شدید زخمی، دو نوجوان گرفتار
  • لبنان کے اسلحہ ڈپو میں خوفناک دھماکا؛ 6 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی
  • نیروبی میں ایئرایمبولینس کا حادثہ، 6 افراد ہلاک
  • سندر میں تیز رفتار کار کا خوفناک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 3اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری؛ 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی
  • جنوبی وزیرستان: پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی