این ڈی ایم اے کے مطابق سپل ویز کھلنے کے باعث پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک متوقع ہے جب کہ متعلقہ حکام نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پانی کی سطح بلند ہونے پر تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سپل ویز کھلنے کے باعث پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک متوقع ہے جب کہ متعلقہ حکام نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ علاوہ ازیں این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا اور نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنے کے ساتھ مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سپل ویز

پڑھیں:

ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک میں بارشوں کے ایک اور سپیل کی پیشگوئی کر دی گئی۔پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں بادل برسنے کی توقع ہے، مظفرآباد اور گرد و نواح میں بارش ہوئی، کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، بارشوں کے باعث دریائے چناب اور جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا۔سوات اور پنجکوڑہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا، تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر اسپل ویز کھول دیئے گئے، خانپور ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے لگے، ہائی لیول سے صرف 11 فٹ کم رہ گیا۔،واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کو لوگوں کو ریسکیو کرنے اور نکاسی آب کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی، سیلابی صورتحال اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے و امدادی کارروائیوں کی نگرانی کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • گوشت اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی دو سال کی بلند سطح پر
  • تربیلا ڈیم 96، منگلا 63 فیصد بھر چکا، چشمہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب
  • تربیلا ڈیم 96فیصد اور منگلا ڈیم 63فیصد بھر چکاہے: پی ڈی ایم اے
  • پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریائے ستلج اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب بارے الرٹ جاری
  • گلیشیئرز پگھلنے سے دریائے ہنزہ میں پانی کی سطح بلند ، شاہراہ قراقرم بند، پاک چین زمینی رابطہ بھی منقطع
  • شام 6 بجے تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ
  • دریائے ہنزہ میں سیلاب، شاہراہ قراقرم کا بڑا حصہ بہہ گیا، پاکستان اور چین کا زمینی راستہ منقطع
  • ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
  • آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع