یوم آزادی تقریبات، سیکیورٹی خدشات کے باعث مری میں دفعہ 144 نافذ
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
مری میں یوم آزادی کی تقریبات کے دوران سیکیورٹی خدشات کے باعث 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، اس دوران صرف فیملیز کو مری میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: رواں برس یوم آزادی پاکستان ’معرکہ حق‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ
ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر عوامی نظم و ضبط قائم رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے 12، 13 اور 14 اگست 2025 کو مال روڈ اور جی پی او چوک پر صرف خاندانوں کو داخلے کی اجازت دینے کا حکم جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ 30 جولائی کو منعقدہ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا، جس میں یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران ممکنہ ہجوم اور بد نظمی کو مدنظر رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 14 اگست کو یوم آزادی یا یوم احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کیا سوچ رہی ہے؟
حکمنامے کے مطابق اس دوران دفعہ 144 نافذ العمل ہو گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ حکم کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی اس دوران کی گئی خلاف ورزیوں پر عدالتی کارروائی جاری رہے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آغا ظہیر عباس شیرازی دفعہ 144 ڈپٹی کمشنر سیکیورٹی خدشات مری نوٹیفکیشن یوم آزادی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آغا ظہیر عباس شیرازی ڈپٹی کمشنر سیکیورٹی خدشات نوٹیفکیشن یوم ا زادی یوم ا زادی
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن ،پاک افغان سرحد پر مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے پاک, افغان سرحد پر کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا جس کے بعد 2روز میں کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاک, افغان سرحد کے ساتھ سمبازہ کے گردونواح میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔دوران آپریشن مزید 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کیا گیا، ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔2 روزہ انسدادِ دراندازی آپریشن میں ہلاک خوارج کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔
’’ مجھے بھی یہ والا پرفیوم چاہیے ‘‘وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر والا پرفیوم دیکھ کر مطالبہ کر دیا
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں، فورسز پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنانےکے لیے عزم ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسز نے پاک, افغان سرحد سے دراندازی کر کے پاکستان میں داخل ہونے والے 33 دہشت گردوں کو بلوچستان کے علاقے ژوب میں کارروائی کے دوران ہلاک کیا تھا۔
مزید :