بھارت ممکنہ طور پر مقبوضہ کشمیر کو ایک علیحدہ ریاست بنانے کا ارادہ رکھتا ہے، اسحاق ڈار نےخدشہ ظاہر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت ممکنہ طور پر مقبوضہ جموں کو ایک علیحدہ ریاست بنانے کا ارادہ رکھتا ہے اور ایسا کوئی بھی اقدام بین الاقوامی معاہدوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہوگا۔
انہوں نے یہ خدشہ منگل کے روز اسلام آباد کے ڈی چوک میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران ظاہر کیا۔ یہ ریلی اس دن کی یاد میں منعقد کی گئی تھی جب بھارت نے یکطرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے خطے کو دو حصوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا تھا۔اس اقدام سے بی جے پی حکومت کو اپنے لیفٹیننٹ گورنر کے ذریعے متنازعہ خطے پر براہِ راست کنٹرول حاصل ہو گیا۔
مسلم لیگ (ن) وکلاء فورم پنجاب کے اجلاس میں کہا گیا جو حکومت حزب اختلاف کے لیڈر کی حفاظت کرنے کی اہل نہ ہو اْسے حکومت کرنے کا استحقاق نہیں
حالیہ دنوں میں بھارتی میڈیا میں بی جے پی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کے منصوبے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔روزنامہ ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کی ایک ملاقات حال ہی میں ہوئی، جس کے بعد اس بارے میں قیاس آرائیاں بڑھ گئیں کہ خطے کی ریاستی حیثیت سے متعلق کوئی فیصلہ ہونے والا ہے۔اخبار نے ایک سینئر بی جے پی رہنما کے حوالے سے کہا کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینا “ایک وعدہ ہے جو حکومت پہلے ہی کر چکی ہے اور یہ اس وقت ہوگا جب وقت موزوں ہوگا۔” تاہم انہوں نے اس بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ آیا یہ فیصلہ آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔
ا ندھوں میں کانا راجہ والی بات، میری حماقت نے سب کا بھرم رکھ لیا،کبھی بسیں وقت مقررہ پرمنزل پرپہنچا کرتی تھیں، سفر بھی نسبتاً سستا اور آرام دہ ہوتا
یاد رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارتی پارلیمنٹ نے جموں و کشمیر تنظیمِ نو بل منظور کیا اور آئین کے آرٹیکلز 370 اور 35 اے کو منسوخ کر دیا، جو اس خطے کو خصوصی اختیارات دیتے تھے، اور جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کر کے دونوں کو مرکز کے زیرانتظام علاقے بنا دیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
شہدائے جموں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے تحریک آزادی کی آبیاری کی، علی رضا سید
انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے جموں سے لیکر کے آج تک بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں نے اپنے خون سے تحریک آزادی کشمیر کی آبیاری کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے قربانی کی عظیم مثال قائم کی اور اپنے خون سے تحریک آزادی کی آبیاری کی۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے برسلز میں شہدائے جموں کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے جموں کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جا سکتا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے جموں و کشمیر کے عوام کی ہمت و حوصلے کو مزید مضبوط کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت کی شدید مذمت کی اور ان مظالم کو رکوانے، تمام کشمیری نظربندوں کی رہائی اور جموں و کشمیر سے بھارتی فوجوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے جموں سے لیکر کے آج تک بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں نے اپنے خون سے تحریک آزادی کشمیر کی آبیاری کی ہے۔ علی رضا سید نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا موثر کردار ادا کرے۔ دیگر مقررین نے اس موقع پر کہا کہ ہم بھارت کے اس ظالمانہ رویے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو انصاف ملنے تک ان کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ اور یورپی یونین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا نوٹس لیں اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرے۔ اجلاس میں خالد راجہ، فرید خان، راجہ مستجاب، ڈاکٹر منظور ظہور اور شیخ ماجد نے بھی شرکت کی۔