ڈمپر حادثے میں بہن بھائی کی ہلاکت، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
شہر قائد کے علاقے راشد منہاس روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق اور والد شدید زخمی ہونے کے واقعے کی دل دہلا دینے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز رفتار ڈمپر متاثرہ موٹر سائیکل سوار خاندان کے عقب میں آرہا تھا۔ ڈمپر کی پہلی ٹکر سے موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھی ماہ نور سڑک پر گری، جسے ڈمپر نے کچل ڈالا اور پھر موٹر سائیکل میں جا گھسا۔
ڈرائیور نے بریک لگانے کے بجائے ڈمپر کو آگے بڑھا دیا، جو موٹر سائیکل سوار باپ اور بیٹے کو بھی روندتا ہوا گزر گیا۔
حادثے کے فوری بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں راشد منہاس روڈ پر مشتعل افراد کو جمع ہوتے دیکھا گیا جنہوں نے راشد منہاس روڈ صغیر سینٹر کے قریب سے گزرنے والے 7 ڈمپرز کو آگ لگا دی۔
ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ڈمپر کو موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں والد شاکر زخمی جبکہ بیٹی ماہ نور اور بیٹا احمد جاں بوجھ ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سی سی ٹی وی فوٹیج موٹر سائیکل
پڑھیں:
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات، متنوع شعبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کی۔(جاری ہے)
جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے مضبوط دوطرفہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اقتصادی تعاون، علاقائی روابط، کثیرالجہتی فورمز پر تعاون اور امن کے لیے مشترکہ عزم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے متنوع شعبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی ضرورت کا اعادہ کیا۔