اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان دین اسلام کے سنہری اصولوں عدل، مساوات اور رواداری پر قائم ہوا اور انہی بنیادوں پر ہمیشہ قائم رہے گا، پاکستان اقلیتوں کے جان و مال، عقیدے اور عبادت کی آزادی کو آئینی ذمہ داری ہی نہیں، ریاستی پہچان سمجھتا ہے، پاکستان میں بسنے والا ہر شہری خواہ کسی بھی مذہب سے ہو، برابر کا پاکستانی ہے،اقلیتوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دین اسلام جبر کی ممانعت، عقیدے کی آزادی اور انسانیت کا احترام درس دیتا ہے اوریہی تعلیمات اقلیتوں کے تحفظ کی بنیاد ہیں،قائداعظم نے 11 اگست 1947 کے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان کا ہر فرد مساوی حیثیت رکھتا ہے،آئینِ پاکستان اقلیتوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی تمام اقلیتیں عزت، مساوات اور شراکت کے ساتھ قومی ترقی میں شریک اور قابل فخر ساتھی ہیں، اقلیتوں نے تعلیم، صحت، دفاع، سیاست سمیت ہر شعبے میں مثالی خدمات انجام دی ہیں جو قابل تحسین ہے،اقلیتوں کا کردار پاکستان کے قومی ورثے کا درخشاں باب ہے،حب الوطنی، خدمت اور کردار ہی قومی شناخت کے معیار ہیں ،پاکستان اور پاکستانی امتیاز کے قائل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست ہمیشہ اقلیتوں کے جان و مال اور مقدس مقامات کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے، عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش ہو یا تقریبات کی سکیورٹی، ریاست اپنی ہمیشہ ذمہ داری نبھاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگی حالات میں بھی کرتارپور راہداری اور ننکانہ صاحب کو کھلا اور محفوظ رکھنا، پاکستان کے امن، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا عملی ثبوت ہے، پاکستان اقلیتوں کو ان کا پورا حق دیتا ہیکیونکہ وہ ریاست کے برابر کے وارث ہیں،ہماری پالیسی، نیت اور عمل ایک ہیں، اقلیتوں کے تحفظ، آزادی اور شراکت داری پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ اقلیتوں کے قومی دن پر بحیثیت قوم اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے عزم کااعادہ کرتے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقلیتوں کے محسن نقوی نے کہا کہ

پڑھیں:

محسن نقوی کا سدرہ امین کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے بعد سدرہ امین سمیت قومی خواتین ٹیم کے لیے نقد انعامات کا اعلان کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے مسلسل دو سنچریاں اسکور کرنے پر سدرہ امین کے لیے 20 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا جبکہ دیگر کھلاڑیوں کے لیے 10، 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے ویمن کرکٹ ٹیم کو کہا کہ آئندہ ورلڈ کپ میں بغیر کسی دباؤ کے کھیلیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 رواں ماہ کے اختتام پر شروع ہو رہا ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک رانا تنویر سے شام کے سفیر ڈاکٹر رامز الراعی ملاقات کر رہے ہیں
  • اسلامی اصولوں پر نہیں چلیں گے تو ملک میں مہنگائی ہی ہو گی، علی محمد خان
  • اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک رانا تنویر حسین علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میںبین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں
  • پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے، سعودی سفیر
  • پاک سعودی تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے، وزیراعظم کا سعودی عرب کے قومی دن پر پیغام
  • پی سی بی کا سکولوں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز
  • محسن نقوی کا سدرہ امین کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان
  • پاک سعودیہ دفاعی تعاون معاہدے نے تاریخی تعلقات کو نئی جہت دی: محسن نقوی
  • پاک سعودیہ دفاعی تعاون معاہدے نے تاریخی تعلقات کو نئی جہت دی ہے، وفاقی وزیر داخلہ
  • پاک سعودیہ دیرینہ تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے: محسن نقوی