اپوزیشن لیڈر سے متعلق فیصلے جمہوریت پر حملہ ہیں، اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سے متعلق فیصلے جمہوریت پر حملہ ہیں۔
اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سے متعلق حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، اگر بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی تو ہم حالات کامقابلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت عدالت میں ہم نے فیصلہ چیلنج کیا ہوا ہے، ہمیں امید ہے کہ عدالت سے ریلیف ملے گا، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سے متعلق بھی عدالتی فیصلے کا انتظار ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈرز سے متعلق فیصلے جمہوریت پر حملہ ہیں، جس طرح کے فیصلے ہوئے ہیں یہ بدترین فاشسٹ رویوں کو ظاہر کرتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جیسا ہم سن رہے ہیں 27 ویں آئینی ترمیم آ رہی ہے جو بہت خطرناک ہوگی، ایسی ترامیم اور فیصلوں کے خلاف ہر فورم پر لڑیں گے۔
اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ 14 اگست احتجاج سے متعلق آج پالیسی بیان آجائے گا، ہم سب کا پاکستان ہے اور ہم سب پاکستانی ہیں، وہ پاکستان چاہتے ہیں جہاں قانون اور آئین کی پاسداری ہو۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر سے متعلق کہا کہ
پڑھیں:
مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی باعث تشویش ہے، لشکری رئیسانی
لشکری رئیسانی(فائل فوٹو)۔سابق سینیٹر نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی باعث تشویش ہے۔
کوئٹہ سے اپنے بیان میں لشکری رئیسانی نے مزید کہا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو خط تحریر کیے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں صوبے کے مفاد میں قانون سازی میں کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایوان میں مشترکہ قرارداد کے ذریعے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو واپس لیا گیا، ایکٹ کی واپسی سے متعلق تاحال ایگزیکٹو آرڈر کی کاپی فراہم نہیں کی گئی۔
لشکری رئیسانی کے مطابق وزیراعلیٰ کے ایگزیکٹو آرڈر کی کاپی کے حصول کیلیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔