Express News:
2025-08-12@15:22:53 GMT

کیفے پر حملوں کے بعد کپل شرما کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT

لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی اور کیفے پر حملوں کے بعد ممبئی پولیس نے معروف کامیڈین کپل شرما کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں کپل شرما کے کینیڈا میں واقع کیفے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے لی اور اس گینگ کی جانب سے سلمان خان کیساتھ کام کرنے والوں کو خطرناک انجام کی دھمکیاں بھی ملی ہیں۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کپل شرما کے سلمان خان سے تعلقات کی وجہ سے بھڑکا ہوا ہے کیونکہ کپل شرما جس کامیڈی شو کے میزبان ہیں اس کی پروڈکشن سلمان خان کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ممبئی پولیس نے کپل شرما کی جان کو لاحق خطرے کے باعث کامیڈین کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔ 

واضح ہے کہ کینیڈا میں موجود کپل شرما کے کیفے پر یہ حملہ دوسری بار ہوا ہے۔ حالیہ حملے میں تقریباً 25 گولیاں چلائی گئیں اور اس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں ایک آواز بھی سنائی دی کہ اگر ہدف نے اپنی موبائل کال نہیں سنی تو ممبئی میں اگلا اقدام کیا جائے گا۔

 گورپریت سنگھ المعروف گولڈی دھلوں اور لارنس بشنوی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ جولائی میں بھی اس کیفے پر فائرنگ ہوئی تھی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

علاوہ ازیں لارنس بشنوی گینگ نے اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والے تمام فنکاروں، پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کو بھی خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے اداکار کیساتھ کام کیا تو وہ ان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

سلمان خان کو بھی بشنوی گینگ کی جانب سے کئی بار قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں، کیونکہ وہ 1998 میں جودھ پور میں نایاب کالی ہرن کے شکار کے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں جس کو بشنوئی مقدس مانتے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کپل شرما کیفے پر

پڑھیں:

پی ٹی آئی نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا

اسلام آباد:

تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا، بل میں کہا گیا ہے کہ نشستیں 96 سے بڑھا کر 113 کی جائیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کے لیے آرٹیکل 59 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔

بل میں سینیٹ کی نشستوں کی تعداد 96 سے بڑھا کر 113 کرنے کی تجویز دی گئی ہے، خواتین، ٹیکنو کریٹ اور اقلیتوں کی نشستوں کی تعداد بھی بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

بل کے مطابق سینیٹ میں ہر صوبے خواتین، ٹیکنو کریٹس اور اقلیتی نشستوں کی تعداد 4 سے بڑھا کر 5 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کی کورٹ فیسوں میں اضافہ، نئی فیسوں کی تفصیلات سب نیوز پر
  • پی ٹی آئی نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا
  • پی ٹی آئی نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا
  • لارنس بشنوئی گینگ نے سلمان خان کیساتھ کام کرنے والوں کو خبردار کردیا، کیا دھمکی دی؟
  • پنجاب: شہریوں کے لیے بڑی خبر، سرکاری اسپتالوں کے او پی ڈی اوقات بڑھا دیے گئے
  • جو سلمان خان کیساتھ کام کرے گا، زندہ نہیں رہے گا؛ گینگسٹر لارنس بشنوی
  • امریکا نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا
  • لاہور؛ مارکیٹوں میں واردات کرنے والا 5 رکنی خواتین گینگ پکڑا گیا، ویڈیو سامنے آ گئی
  • کوہلی اور روہت شرما کی مشکلات میں اضافہ، ون ڈے ورلڈ کپ کے دروازے بند؟