سپیکر قومی اسمبلی سے بلغاریہ کی سفیر کی ملاقات،79ویں یومِ آزادی کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بلغاریہ کی سفیر ( Mrs. Irena Gancheva)ارینا گانچیوا نے ملاقات کی،ملاقات کے موقع پر بلغاریہ کی سفیر نے سپیکر قومی اسمبلی کو 79ویں یومِ آزادی کی مبارکباد دی۔
اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان بلغاریہ کے ساتھ اقتصادی و پارلیمانی تعاون مزید بڑھانے کا خواہشمند ہے،تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دونوں ممالک میں تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی برادری میں رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ثقافتی اور تعلیمی شعبوں میں وفود کے تبادلے تعلقات کو مزید مضبوط بناسکتے ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا،قومی اسمبلی میں قائم پاک-بلغاریہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کررہا ہے۔
راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت میں اضافہ۔ 58 نئے کیسز کی تصدیق
بلغاریہ کی سفیر نے سپیکر قومی اسمبلی کو 79ویں یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور بلغاریہ کے مابین عوامی سطح پر رابطوں کا فروغ خوش آئند ہے۔
سفیر بلغاریہ نے مزید کہا کہ بلغاریہ کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، پارلیمانی رابطوں کا فروغ دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں ہے، سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے دوطرفہ پارلیمانی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔
رونالڈو نے 8 سال تک ڈیٹنگ کے بعد جورجینا سے منگنی کر لی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سپیکر قومی اسمبلی بلغاریہ کی سفیر کو فروغ دینے
پڑھیں:
سینیٹ میں اقلیتوں کی پارلیمانی کاکس قائم کرنے کا فیصلہ
اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کاکس اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرے گا، سینیٹ اجلاس میں اقلیتوں کے کردار کو تسلیم کرنے کے لیے خصوصی قرارداد پیش کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اقلیتوں کا قومی دن، سینیٹ میں اقلیتوں کی پارلیمانی کاکس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اراکین کو بھی پارلیمانی کاکس میں نمائندگی دی جائے گی، خواتین اور اقلیتوں کی فلاح ہمیشہ ترجیحات میں شامل رہی۔ چیئرمین سینیٹ نے اقلیتی برادری کے سینیٹرز کے مطالبے پر کاکس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ بطور وزیراعظم خواتین اور اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل کیا، شہید بے نظیر بھٹو نے اقلیتوں اور خواتین کی ترقی کے لیے نمایاں خدمات سر انجام دیں۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلاول بھٹو خواتین کو بااختیار اور قومی اداروں میں شمولیت کے خواہاں ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری اقلیتوں کے حقوق اور مساوی مواقع کے لیے پُرعزم ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ خواتین و اقلیتوں کے کوٹے میں اضافے کے لیے کوششیں جاری ہیں، ایوانِ بالا میں اقلیتوں کو 4 فیصد نمائندگی دینے کی تجویز اعلیٰ فیصلہ سازی میں خواتین و اقلیتوں کو نمائندگی دینا ناانصافیوں کے ازالے میں مددگار ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کاکس اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرے گا، سینیٹ اجلاس میں اقلیتوں کے کردار کو تسلیم کرنے کے لیے خصوصی قرارداد پیش کی جائے گی۔ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اقلیتوں نے پاکستان کی ترقی اور ہم آہنگی میں کلیدی کردار ادا کیا، پاکستان کثیرالثقافتی ملک ہے جہاں ہر عقیدے کے شہری ترقی میں شریک ہیں۔