گلوکار حسن رحیم شادی کے بندھن میں بندھ گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
پاکستان کے معروف نوجوان گلوکار حسن رحیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔
حسن رحیم کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں زندگی کے نئے سفر کے آغاز کی مبارکباد دی جارہی ہے۔
مداحوں میں یہ تجسس پایا جارہا ہے کہ حسن رحیم کی دلہن کون ہیں جس پر سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ حسن کی شادی ان کی کزن سے ہوئی ہے۔
A post common by ???????????????????? (@kapturezzz)
گلوکار حسن رحیم کا تعلق چترال سے ہے اور وہ شادی کے دن اپنے روایتی لباس میں بےحد خوبصورت لگ رہے تھے۔ جبکہ ان کی دلہن نے آسمانی رنگ کے عروسی لباس زیب تن کیا ہے۔
حسن اس ویڈیو میں بےحد خوش نظر آرہے ہیں جبکہ شادی کی تقریب میں ان کے قریبی رشتہ دار اور دوست شامل ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
خوشاب میں غیرت کے نام پر ایک اور جوڑا قتل
خوشاب (ڈیلی پاکستان آن لائن )خوشاب میں پسند کی شادی پر لڑکی کے گھر والوں نے تیز دھار آلے سےمیاں بیوی کا گلہ اور کان کاٹ دیئے۔
پولیس کےمطابق پسند کی شادی کرنے والے عبدالخالق کا تعلق راجن پور سے ہے،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاہور اسپتال منتقل کردیا گیا،جبکہ ملزمان واردات کےبعد فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکا لڑکی کو زخمی کرنے کاواقعہ سرفرازٹاؤن میں پیش آیا،ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔
مزید :