گلوکار حسن رحیم شادی کے بندھن میں بندھ گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
پاکستان کے معروف نوجوان گلوکار حسن رحیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔
حسن رحیم کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں زندگی کے نئے سفر کے آغاز کی مبارکباد دی جارہی ہے۔
مداحوں میں یہ تجسس پایا جارہا ہے کہ حسن رحیم کی دلہن کون ہیں جس پر سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ حسن کی شادی ان کی کزن سے ہوئی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by ???????????????????? (@kapturezzz)
گلوکار حسن رحیم کا تعلق چترال سے ہے اور وہ شادی کے دن اپنے روایتی لباس میں بےحد خوبصورت لگ رہے تھے۔ جبکہ ان کی دلہن نے آسمانی رنگ کے عروسی لباس زیب تن کیا ہے۔
حسن اس ویڈیو میں بےحد خوش نظر آرہے ہیں جبکہ شادی کی تقریب میں ان کے قریبی رشتہ دار اور دوست شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں
ویب ڈیسک:سیاحتی مقام کالام مٹلتان میں شادی کی خوشیاں اس وقت مانند پڑ گئیں جب کھانے سےمبینہ طورپر درجنوں افراد کی حالت بگڑ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کو طبی امداد فراہم کی ۔
وادی کالام کے علاقے مٹلتان میں عبدالقیوم نامی شخص کے گھر شادی کی تقریب کے دوران کھانے سے مبینہ طور پر فوڈ پوائزننگ کا واقعہ پیش آیا۔ترجمان ریسکیو کے مطابق تقریباً 45 افراد متاثر ہوئے جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
نیوزی لینڈ کے بیٹرکین ولیمسن کا ٹی 20 فارمیٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان
ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے موقع پر ہی بیشتر متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ آٹھ سے زائد افراد کو کالام اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق تمام متاثرین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ضلعی انتظامیہ نے کھانے کی اشیاء کے نمونے حاصل کرکے انہیں لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا ہے ۔