چینی کوہ پیما کے ٹو سے اترتے ہوئے پتھروں کی زد میں آکر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
اسکردو: دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر مہم کے دوران چین کی کوہ پیما گوان جنگ ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔ پاکستان الپائن کلب کے مطابق یہ حادثہ منگل کی رات اس وقت پیش آیا جب وہ چوٹی سے اترتے ہوئے پتھروں کی زد میں آ گئیں۔
حادثہ ابروزی اسپر روٹ پر کیمپ ون اور ایڈوانسڈ بیس کیمپ کے درمیان پیش آیا، جو پتھروں کے گرنے کے لیے خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ گوان جنگ پیر کو اپنے ساتھی کوہ پیماؤں کے ساتھ کامیابی سے چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے سفر پر تھیں۔ ان کی لاش نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ باقی کوہ پیما بحفاظت بیس کیمپ پہنچ گئے۔
اس مہم میں مختلف ممالک کے کوہ پیما شامل تھے، جنہوں نے سخت موسمی حالات کے باوجود کے ٹو کو سر کیا۔ خاص طور پر امیجن نیپال کی ٹیم نے 100 فیصد کامیابی حاصل کی، جبکہ رومانیہ کی ماریا الیگزینڈرا ڈانیلا اس چوٹی پر پہنچنے والی اپنے ملک کی پہلی کوہ پیما بنیں۔ چین کے دیلی شیاٹی ایلیکوتی سب سے کم عمر کوہ پیما قرار پائے جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا۔
نیپال کے منگما جی کی قیادت میں یہ مہم 5 اگست کو بیس کیمپ سے شروع ہوئی اور 11 اگست کو اختتام پذیر ہوئی۔ ٹیموں نے شدید برف باری، تیز ہواؤں اور رسیاں باندھنے جیسے مشکل مراحل عبور کیے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کوہ پیما
پڑھیں:
کوئٹہ میں ایک کلو چینی 230 روپے کی ہوگئی
کوئٹہ میں فی کلو چینی کی قیمت 230 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی، لاہور اور پشاور میں کہیں 190 اور کہیں 200 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
وفاقی حکومت نے شوگر سیکٹر کو مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، خصوصی کمیٹی کی تیار سفارشات وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔
وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ رانا تنویر کا کہنا ہے کہ مارکیٹ فورس فیصلہ کرے گی کہ چینی درآمد کرنی ہے یا برآمد۔
ادھر پنجاب میں 41 میں سے 27 ملوں نے کرشنگ شروع کردی، وہ 14 شوگر ملیں جنہوں نے اب تک کرشنگ شروع نہیں کی ان کے خلاف ایکشن پلان تیار کرلیا گیا، مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
کین کمشنر کے مطابق جو مل کرشنگ شروع نہیں کرتی اس پر 10 لاکھ روپے یومیہ جرمانہ عائد ہوگا۔