مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مردان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانا ہماری قومی ذمہ داری ہے تاکہ ہم نہ صرف اپنے ہیروز کو یاد رکھیں بلکہ ماضی کی غلطیوں سے سبق لے کر مستقبل کو بہتر بنا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیر مقام نے اپوزیشن رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند لوگ 14 اگست کو منانے کے بجائے اسے ذاتی یا سیاسی ایجنڈوں سے جوڑ کر تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران امیر مقام نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مردان کے علاقے شامیلات میں سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما جمشید مہمند کی رہائش گاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے قیام کی جدوجہد، قربانیوں اور موجودہ حالات میں قوم کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانا ہماری قومی ذمہ داری ہے تاکہ ہم نہ صرف اپنے ہیروز کو یاد رکھیں بلکہ ماضی کی غلطیوں سے سبق لے کر مستقبل کو بہتر بنا سکیں۔

امیر مقام نے رواں برس کی تقریبات کو ایک خاص جذبے سے بھرپور قرار دیتے ہوئے کہا کہ آزادی کا جشن اس مرتبہ اس لیے زیادہ پرجوش ہے کیونکہ حال ہی میں "معرکہ حق" کے دوران پاکستان نے اپنے دیرینہ دشمن بھارت کو چند گھنٹوں میں شکست دے کر دنیا کو حیران کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کارنامے کے بعد پاکستان کا عالمی امیج بلند ہوا ہے اور سبز پاسپورٹ کی قدر و منزلت میں اضافہ ہوا ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ بھارت آبادی، معیشت اور دفاع میں بڑی طاقت ہونے کے باوجود پاکستانی قوم کے جذبے کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے اپنی بارڈر پر موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے جوانوں کا عزم و حوصلہ دیکھا اور یہ جذبہ کسی بھی قیمت پر خریدا نہیں جا سکتا۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہمیشہ پاکستانیت کا مظاہرہ کیا ہے، ریفرنڈم میں پاکستان کا ساتھ دیا، کشمیر کی جنگوں میں حصہ لیا اور قربانیاں پیش کیں۔ اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ چند لوگ 14 اگست کو منانے کے بجائے اسے ذاتی یا سیاسی ایجنڈوں سے جوڑ کر تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر بظاہر بھارت اور مودی کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں کیونکہ وہ قوم کو یکجا کرنے کے بجائے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر کرتے ہوئے نے کہا کہ ہوئے کہا انہوں نے رہے ہیں

پڑھیں:

آرٹیکل عمران خان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش

آرٹیکل لکھنے والی خاتون کا تعلق حکومتی جماعت سے ہے، اس کیخلاف قانونی کاروائی کریں گے
ایسی نیچ حرکتوں سے بانی پی ٹی آئی پر کوئی فرق نہیں پڑیگا، شیخ وقاص اکرم کا ایکس پر بیان جاری

مرکزی رہنماپی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ اکانومنسٹ میں چھاپا گیا آرٹیکل عمران خان کو بدنام کرنے کی ایک اور ناکام کوشش ہے، آرٹیکل لکھنے والی کا تعلق حکومتی جماعت سے ہے۔ پی ٹی آئی ایکس کے مطابق رہنماپی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اکانومنسٹ میں چھاپا گیا آرٹیکل عمران خان کی شخصیت کو بدنام کرنے کی ایک اور ناکام کوشش ہے۔مخالفین کئی سالوں سے یہ کوشش کرتے آئے ہیں، لیکن عزت ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ آرٹیکل لکھنے والی کا تعلق حکومتی جماعت سے ہے، قانونی کاروائی کریں گے۔ پہلے آرٹیکل ایجنڈے کے تحت چھاپا گیا پھر سارا دن میڈیا کے ذریعے اس پر پروپیگنڈا مہم چلائی گئی۔ ایسی نیچ حرکتوں سے عمران خان کی شخصیت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں، شہریوں پر حملے کی کوشش ناکام، فتن الخوارج کا دہشتگرد بارودی مواد نصب کرتے ہوئے ہلاک
  • وفاق آزاد کشمیر کی نئی حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کرے گا: امیر مقام
  • عرب ممالک بھی ''فلسطینی ریاست کا قیام'' نہیں چاہتے، نیا اسرائیلی دعوی
  • سندھ کی تقسیم مشکل ہی نہیں ناممکن ہے، شرجیل میمن
  • شیخ حسینہ واجد نے عدالتی فیصلے کو سیاسی اور جانبدار قرار دے دیا
  • وزیراعظم، چیئرمین پی سی بی اور وزیراعلیٰ سندھ کی قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر تہنیتی پیغامات
  • خودکش بمبار نے اسلام آباد کچہری سے قبل ایک اور مقام پر حملے کی کوشش کی‘ تحقیقات میں انکشاف
  • آرٹیکل عمران خان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش
  • خودکش بمبار نے کچہری سے قبل ایک اور مقام پر حملے کی کوشش کی، تحقیقات میں انکشاف
  • بیروزگاروں کی سنی گئی :ملک بھر میں ہزاروں سرکاری نوکریاں