اسکردو: ڈیم کا واٹر چینل سیلاب میں بہنے سے پاور ہاؤسز بند
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
اسکردو میں موسلا دھار بارشوں سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔
سدپارہ روڈ ڈیم سائیڈ پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہوئی، سدپارہ ڈیم کا واٹر چینل سیلاب میں بہہ گیا اور پاور ہاؤسز بند ہو گئے۔
اسکردو شہر کے لیے سدپارہ پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
دیو سائی روڈ لینڈ سلائڈ ینگ کے باعث ٹریفک کے لیے بند ہو گیا، برگے نالے میں سیلاب سے نشیبی دیہات زیرِ آب آ گئے۔
ادھر کھرمنگ میں دریائے سندھ سمیت معاون دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ کے کٹاؤ سے کارگل روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو گیا۔
گانچھے میں دریائے شوک کے کنارے آباد دیہات کٹاؤ سے شدید متاثر ہوئے ہیں، گونگما گیاری میں معلق پل دریا میں بہہ گیا۔
شگر میں ضلع بھر کے ندی نالوں میں طغیانی اور بالائی دیہاتوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔
روندو میں شاہراہ بلتستان پر لینڈ سلائیڈنگ اور جن نالے کے مقام پر سڑک ٹریفک کے لیےبند ہو گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بند ہو
پڑھیں:
وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2025ء) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران پی ٹی وی کارپوریشن کیلئے 2 ارب 82 کروڑ 90 لاکھ روپے ، پی ٹی وی کے انگلش نیوز چینل کی اپ گریڈیشن کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی گئی ہے۔(جاری ہے)
وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی نے چینل کو خود کفیل اور مالی طور پر مستحکم بنانے کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی ، لیدر مصنوعات کی درآمد و برآمد کیلئے ہیلتھ قرنطینہ سرٹیفکیٹ کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔
لیدر انڈسٹری کو عالمی منڈی میں مسابقتی بنانے کیلئے اہم فیصلہ کیا گیا۔وزارت موسمیاتی تبدیلی کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ ، برازیل میں ہونے والے کاپ 30 اجلاس میں شرکت کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی گئی۔ پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر صنعتی اسٹیٹ قائم کرنے کی منظور ی دیدی گئی ، صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ، روزگار کے مواقع اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔اعلامیے میں کہا گیاہے کہ ای سی سی فیصلوں پر بروقت اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔