امیر بالاج قتل کیس کے ملزم گوگی بٹ کی عبوری ضمانت یکم ستمبر تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
شاہین عتیق: امیر بالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں یکم ستمبر تک توسیع کردی گئی۔
ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن جج اورنگ زیب نےعبوری ضمانت میں یکم ستمبرتک توسیع کی،سیشن کورٹ میں عدالتی تعطیلات کی وجہ سے کارروائی نہ ہو سکی۔
ڈیوٹی جج نے چوہنگ پولیس کو ریکارڈ پیش کرنے کے لیے پابند کردیا۔
گوگی بٹ نے ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ کی عدالت سے سولہ اگست تک عبوری ضمانت کرائی تھی،گوگی بٹ کو سیشن کورٹ میں سخت حفا ظت میں پیش کیاگیا۔
مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: گوگی بٹ
پڑھیں:
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
لاہور: پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی برقرار ہے، دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔حکومت پنجاب نے یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے، جبکہ اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔حکومتی ہدایت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلیجنس ایجنسیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی اور وہ اپنے فرائض کے مطابق ڈرون سمیت دیگر ٹیکنالوجی استعمال کر سکیں گی۔