وزیراعظم شہباز شریف سے حافظ نعیم کا رابطہ،سیلابی نقصانات پر افسوس کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
حسن علی:وزیراعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور خیبر پختونخوا اور کشمیر میں سیلابی ریلوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نےحکومت کوبھرپورتعاون کایقین دلایا.
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ الخدمت ریسکیواورریلیف آپریشن میں حکومت کی معاونت کریگی، دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کے ساتھ ہیں۔
مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
وزیراعظم نے کہا کہ این ڈی ایم نے500ٹن سےزائدامدادی سامان متاثرہ علاقوں کیلئےروانہ کردیا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ, مبارکباد دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو ٹیلی فون کرکے مبارکباد دی۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیر اعظم فیصل راٹھور کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود، معاشی ترقی و خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیےآزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر نے عہدے کا حلف اٹھالیا
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی حکومت کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
مزید :