اسلام آباد ، ریاض؍ استنبول؍ ماسکو (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کویتی وزیر خارجہ عبداللہ ایحییٰ نے ٹیلی فون کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا اور کویت کی جانب سے پاکستان کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اسحاق ڈار نے کویت کی یکجہتی پر اظہار تشکر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس جدہ میں ملاقات کی۔ امید ظاہر کی ادھر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی ایکس پر بیان میں پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس ظاہر کرتے کہا اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف فراہمی کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین اور پاکستانی عوام سے تعزیت کی۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔ ترجمان سعودی وزارت خارجہ نے بھی حکومت اور پاکستانی عوام سے اظہار افسوس کرتے کہا مشکل گھڑی میں پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں۔ ترکیہ اور مصر نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔  ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ سیلاب سے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج میں ہیں۔ جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ مصری وزارت خارجہ نے بھی مشکل گھڑی میں اظہار یکجہتی کرتے کہا کہ جانی و مالی نقصان پر افسوس ہے۔ روس نے خیبر پی کے میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ روس کے صدر پیوٹن نے صدر آصف علی زرداری کے نام تعزیتی خط میں جاں بحق افراد کے لواحقین، حکومت اور عوام سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج سے برطانیہ کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اپنے دورہ کے دوران نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے پاکستان انجیلا رینر، ہمیش فالکنر، لارڈ واجد خان اور دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل شرلی آیورکر بوچوے سے بھی ملاقات کریں گے۔اس دورے کا فوکس پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کا استحکام، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں تعاون کا فروغ ، مصنوعی ذہانت اور انٹرپرینیورشپ اور دولت مشترکہ کے ساتھ تعاون کو بڑھانا ہے۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سے برطانوی ارکان پارلیمنٹ، کشمیری رہنما اور پاکستانی تارکین وطن کے نمائندے بھی ملاقات کریں گے۔نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے پائلٹ پروجیکٹ اور IMPASS کی طرف سے ون ونڈو آپریشن کا افتتاح  بھی کریں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کا اظہار کیا اسحاق ڈار میں سیلاب سیلاب سے کریں گے

پڑھیں:

ایران کی پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں پر امدادی سرگرمیوں میں مدد کی پیشکش

ایران نے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو بھیجے گئے پیغام میں سیلاب سے شہریوں کی اموات پر اظہار تعزیت کیا اور مشکل وقت میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا یقین دلایا۔

صدر پزشکیان نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے تمام تر تعاون کی یقین دہانی کرائی اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے مدد کی پیشکش بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار اور برطانوی ہم منصب کا رابطہ،سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار
  • سیلاب سے جانی نقصان: پیوٹن کا صدر زرداری کو خط، ترکیہ و مصر کا بھی اظہارِ افسوس
  • ولادیمیر پیوٹن کا پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار
  • کویت کے وزیر خارجہ کا نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے رابطہ ، سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس
  • پاکستان میں  سیلاب پر سعودی عرب کا اظہارِ ہمدردی
  • کویتی وزیر خارجہ کا اسحق ڈار سے رابطہ، سیلاب تباہ کاریوں پر اظہار افسوس، ہر ممکن تعاون کی پیشکش
  • ایران کی پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں پر امدادی سرگرمیوں میں مدد کی پیشکش
  • کویت کا خیبرپختونخوا سیلاب پر اظہار افسوس، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
  • پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں؛ ’’ایران اس مشکل گھڑی ہر طرح کے تعاون، امداد کیلئے تیار ہے‘‘