City 42:
2025-11-19@03:00:35 GMT

پاکستان میں  سیلاب پر سعودی عرب کا اظہارِ ہمدردی

اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT

سٹی42: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے  پاکستان کے بالائی علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آنے والے سیلاب کے نقصانات پر حکومت اورپاکستانی عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ریاض میں سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں  کہا کہ سعودی عرب کی حکومت  مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

 سعودی عرب نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار  تعزیت کیا اور  زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب

ملک بھر میں حالیہ بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 344 افراد جاں بحق اور 148 زخمی ہوچکے ہیں۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

عمرہ زائرین حادثے پر جماعت اسلامی ہند نے اپنے گہرے رنج و غم کا کیا اظہار

سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہم بھارتی حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ مرحومین کی میتوں کی فوری وطن واپسی کو یقینی بنائے، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو مکمل طبی امداد فراہم کرے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد پہنچائے۔ اسلام ٹائمز۔ مدینہ منورہ کے نزدیک پیش آنے والے عمرہ زائرین کے بس حادثے پر جماعت اسلامی ہند نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے اس المناک حادثے پر اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مدینہ کے نزدیک ہونے والے اس دردناک بس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ اس حادثے میں اب تک 42 عمرہ زائرین جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں سے اکثر کا تعلق حیدرآباد سے ہے، اس مشکل گھڑی میں ہماری دلی تعزیت سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے۔ سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے زائرین ایک مقدس سفر پر عبادت کے ایک عظیم عمل کی تکمیل کر رہے تھے۔

انہوں نے حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نبی کریم (ص) نے فرمایا "حج اور عمرہ ادا کرنے والے اللہ کے مہمان ہیں"۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جو لوگ عمرہ کی ادائیگی کے دوران وفات پا گئے، اللہ تعالیٰ انہیں شہادت کا درجہ عطا فرمائے اور ہم دعا کرتے ہیں کہ ربّ کریم ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، اللہ تعالیٰ سوگوار اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اس غم کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔ سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہم بھارتی حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ مرحومین کی میتوں کی فوری وطن واپسی کو یقینی بنائے، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو مکمل طبی امداد فراہم کرے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد پہنچائے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ایک دل خراش سڑک حادثے میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے کم از کم 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پیر کی علی الصبح مکہ سے مدینہ جانے والی ایک بس ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے بعد بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ صبح 1:30 بجے (IST) مفریحات کے نزدیک پیش آیا۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ بس میں 43 مسافر سوار تھے جن میں صرف ایک زندہ بچنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ قافلہ مبینہ طور پر حیدرآباد سے روانہ ہوا تھا اور ان میں 20 خواتین اور 11 بچے شامل تھے۔ تمام زائرین مکہ میں عمرہ کی ادائیگی مکمل کر کے مدینہ کی سمت روانہ ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • قائم مقام امریکی سفیر کی اسلام آباد دھماکے کی مذمت، جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی
  • فعال خارجہ پالیسی، سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دفاعی معاہدہ بڑی کامیابی ہے: وزیر اطلاعات
  • خارجہ پالیسی فعال، سعودی عرب کیساتھ تاریخی دفاعی معاہدہ اہم کامیابی ہے، عطا تارڑ
  • وفاقی حکومت نے حالیہ تباہ کن سیلاب سے ہونے والے مالی نقصانات کی جامع رپورٹ جاری کر دی
  • عمرہ زائرین حادثے پر جماعت اسلامی ہند نے اپنے گہرے رنج و غم کا کیا اظہار
  • بنگلادیش نے بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کردیا
  • اسد قیصر کی اپوزیشن رہنماؤں کے وفد کے پمراہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملے پر وکلا سے تعزیت و اظہار ہمدردی
  • امراض میں مبتلاعازمین حج نہیں کرسکیں گے،سعودی حکومت نے پابندی لگا دی
  • امراض میں مبتلا افراد حج نہیں کرسکیں گے، ڈپورٹ کرنےکی پالیسی بھی لاگو
  • عازمین حج کو سہولیات دینے سے متعلق سعودی حکومت نے فین ٹرپ مہم کا آغاز کر دیا