سرکاری حج اسکیم میں درخواستوں کی وصولی کا آخری دن، درخواستیں ایک لاکھ 8 ہزار تک پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق نامزد بینک سٹیٹ بینک کی ہدایات کے تحت دن ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ آن لائن پورٹل رات بارہ بجے بند کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری حج اسکیم کا دوسرا مرحلہ شروع، درخواستیں 16 اگست تک جمع کروائی جاسکتی ہیں
ترجمان نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے تحت اب تک ایک لاکھ 8 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ درخواست گزار بینک سے تصویر اور بار کوڈ والی کمپیوٹرائزڈ رسید لازمی حاصل کریں تاکہ ریکارڈ میں کسی قسم کی کمی نہ رہ جائے۔
مزید کہا گیا ہے کہ عازمین حج موبائل ایپ ’پاک حج 2026‘ کے ذریعے اپنے کوائف ملاحظہ کر سکیں گے اور اسی پلیٹ فارم کے ذریعے وزارت مذہبی امور سے ہر وقت رہنمائی بھی حاصل کر سکیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’پاک حج 2026‘ پاک حج حج اسکیم وزارت مذہبی امور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک حج 2026 پاک حج حج اسکیم حج اسکیم
پڑھیں:
ہانیہ عامر بنگلادیش کے معروف یوٹیوبر کے گھر پہنچ گئیں؛ خصوصی دعوت کی ویڈیو وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی چمکتی ستارہ ہانیہ عامر نے بنگلادیش کے دورے کے دوران معروف بنگلادیشی یوٹیوبر افتخار رفسان کے گھر خصوصی دعوت پر پہنچ گئیں، جہاں وہ نہ صرف روایتی پکوانوں سے لطف اندوز ہوئیں بلکہ میزبان خاندان کے ساتھ قیمتی لمحات بھی شیئر کیے۔
ہانیہ عامر اس وقت بنگلادیش میں مختلف پروموشنل تقریبات میں شرکت کے سلسلے میں موجود ہیں۔ اس دورے کے دوران انہوں نے افتخار رفسان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ گھریلو ماحول میں گزارے گئے خصوصی لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جو فوری طور پر وائرل ہو گئے۔
اس ملاقات کے دوران ہانیہ نے بنگلادیشی گلاب جامن سے اس قدر لطف اندوز ہوئیں کہ انہوں نے مزاحیہ انداز میں میزبانوں سے پوچھا کہ کیا وہ کچھ گلاب جامن اپنے ساتھ پاکستان لے جا سکتی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر کی سادگی، افتخار رفسان کی مہمان نوازی اور خاص طور پر ان کی والدہ کی گرمجوشی کی بے پناہ تعریف کی۔
یہ دلچسپ ملاقات دونوں ممالک کے شائقین کے درمیان اس وقت موضوع بحث بنی ہوئی ہے جب ہانیہ عامر نے بنگلادیشی ثقافت اور کھانوں کے حوالے سے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔