کویتی وزیر خارجہ کا اسحق ڈار سے رابطہ، سیلاب تباہ کاریوں پر اظہار افسوس، ہر ممکن تعاون کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار کو آج کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیاحی کی کال موصول ہوئی، جس میں انہوں نے حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصان پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ کویتی وزیر خارجہ نے کویت کے ولی عہد صباح الخالد الصباح کی طرف سے شمالی علاقہ جات میں حالیہ سیلابوں کے باعث جانی و مالی نقصان پر گہری تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ کویت کی حکومت اور بھائی چارے کے جذبے سے سرشار عوام پاکستان کے اس مشکل وقت میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کویت کی یکجہتی پر شکریہ ادا کیا، دونوں رہنما اس ماہ کے آخر میں جدہ میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں ملاقات کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوامیں طوفانی بارشوں اور کلاڈ برسٹ کے بعد سیلابی صورتحال سے 48 گھنٹے میں ہونے والی اموات کی تعداد 340 تک جاپہنچی ہے۔اسی طرح گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کشمیر میں سیلاب نے کم از کم 21 جانیں لے لی ہیں اور بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربالائی علاقوں کا سفر خطرناک قرار وزیراعظم کی ہدایت پر سیاحت سے متعلق ایڈوائزری جاری بالائی علاقوں کا سفر خطرناک قرار وزیراعظم کی ہدایت پر سیاحت سے متعلق ایڈوائزری جاری نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، خیبر پختونخوا میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا ایرانی صدر کا پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں پر اظہار افسوس، امداد کی پیشکش پاکستان پر دنیا کے کسی ملک نے سوالات نہیں اٹھائے، سابق بھارتی میجر جنرل نے مودی کو آئینہ دکھادیا نیوزی لینڈ میں یوم آزادی کی تقریب، کیوی وزیراعظم کرسٹوفر لکسن کی شرکت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ہر ممکن تعاون کی پیشکش

پڑھیں:

پاک افغان کشیدگی کم کرانے کیلئے روس کی ثالثی کی پیشکش

ماریا زخارووا نے زور دیا کہ مصالحتی کوششیں نہ صرف اعتماد بحال کریں گی. بلکہ پورے خطے میں دیرپا امن کی بنیاد بھی رکھ سکتی ہیں۔ روس نے ایک بار پھر واضح کیا کہ وہ امن کے قیام کے لیے ہر ممکن سفارتی معاونت دینے کے لیے تیار ہے.ترجمان کے مطابق سرحدی تنازعات کا پائیدار اور دیرپا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے.اس لیے پاکستان اور افغانستان کو چاہیے کہ تحمل کا مظاہرہ کریں، صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکیں، اور اپنے اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کریں۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کی ماسکو میں صدر پوٹن سے ملاقات
  • شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
  • شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ماسکو پہنچ گئے
  • نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
  • وزیرِ خارجہ سے ایران کے نائب وزیر برائے سیاسی امور کی ملاقات
  • وفاقی وزیر اطلاعات کا سینئر صحافی حاجی محمد نواز رضا ، طارق محمود سمیر کے کزن کے جواں سال بیٹے کی موت پر اظہار افسوس
  • پاک افغان کشیدگی کم کرانے کیلئے روس کی ثالثی کی پیشکش
  • اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ: پاکستان میں دہشتگردی پر افسوس: مصری وزیرخارجہ 
  • اسحاق ڈار کا اومانی اور مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ