سیلاب سے جانی نقصان: پیوٹن کا صدر زرداری کو خط، ترکیہ و مصر کا بھی اظہارِ افسوس
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن—فائل فوٹوز
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے نام تعزیتی خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
خط میں روسی صدر پیوٹن نے خیبر پختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
روسی صدر نے خط میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔
خیبر پختون خوا میں 6 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث حادثات میں مزید 145 افراد جاں بحق ہو گئے۔
دوسری جانب ترکیہ نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
ترک وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصانات پر گہرے رنج میں ہیں۔
ترک وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ سیلاب میں جان سے جانے والوں کے لیے مغفرت کی دعا ہے، ان کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔
ادھر مصر نے بھی پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کا پیغام جاری کیا ہے۔
مصری وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ گہری ہمدردی ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دُعاگو ہیں۔
مصرکی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان میں سیلاب سیلاب سے جانی کیا ہے
پڑھیں:
صدر پیوٹن کا پاکستان میں آنے والے سیلاب پر صدر آصف زرداری کو خط
سٹی42:روس کے صدر پیوٹن نے پاکستان میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آنے والے سیلاب پر صدر آصف زرداری کو خط لکھا ہے اور ان سے اس سانحہ پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا ہے۔
روس کے صدر پیوٹن کا صدر زرداری کو خط آج موصول ہوا ہے۔ اس خط مین صدر پیوٹن نے ، پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور سیاب سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور پسماندگان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
صدر ولادیمیر پیوٹن نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔
جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب
Waseem Azmet