ایران کی پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں پر امدادی سرگرمیوں میں مدد کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
ایران نے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں مدد کی پیشکش کی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو بھیجے گئے پیغام میں سیلاب سے شہریوں کی اموات پر اظہار تعزیت کیا اور مشکل وقت میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا یقین دلایا۔
صدر پزشکیان نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے تمام تر تعاون کی یقین دہانی کرائی اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے مدد کی پیشکش بھی کی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاک فوج کا سیلاب زدہ علاقوں میں فلڈ ریلیف آپریشن جاری،بونیر، سوات اور باجوڑ میں ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) پاک فوج کا سیلاب زدہ علاقوں میں فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ، پاک فوج کے قافلے امدادی سامان لے کر سیلاب زدہ علاقوں کی طرف رواں دواں ہیں ۔پاک فوج مشکل کی اس گھڑی میں پختون عوام کیساتھ کھڑی ہے
بونیر، سوات اور باجوڑ میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے ،پاک فوج کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ،پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو (MANGRO) کی لانچنگ تقریب
سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج کے مزید دستے بھی ریلیف آپریشن میں حصہ لینے کے لیے روانہ ہو چکے ہیں ۔تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔
مزید :