سابق ایم پی اے احمد خان بھچر کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت22اگست تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ایم پی اے احمد خان بھچر کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت22اگست تک ملتوی کر دی گئی،عدالت نے وکلا سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کرلئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ درخواستگزار عدالت پیش ہو سکتے ہیں؟وکیل نے کہاکہ درخواست گزار سرنڈر کرنے کو تیار ہیں، سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھا دیا۔
وکیل وفاقی حکومت نے کہاکہ اگر سزایافتہ اور مفرور سرنڈر نہیں کرتا تو وہ الیکشن لڑنےکا اہل نہیں،درخواستگزارنے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا، درخواست گزار پہلے متعلقہ عدالت کے فیصلے کو تسلیم کرے۔
اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے کا فیصلہ محفوظ
جوڈیشل مجسٹریٹ نے گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے عذیر بلوچ کیخلاف فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عدالت نے کیس میں مفرور گینگ وار کے 3 کارندوں کو اشتہاری قرار دیدیا اور ان تینوں اشتہاری ملزمان کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
اشتہاری ملزمان میں شمس الدین، عبد الغفار بگٹی اور سیفل شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے 2012 میں سی آئی ڈی پولیس نے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان کے قبضے اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔