برائلر گوشت کی قیمت کو595روپے کلو پر بریک لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مسلسل نویںروز بھی 595روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت411روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی بغیر کسی ردو بدل کے 295روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔
(جاری ہے)
اوپن مارکیٹوں میں کئی مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت سرکاری نرخ سی20 روپے اضافی قیمت پر فروخت کیا ۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی قیمت
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
عالمی اور مقامی مارکٹ میں آج بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کی کمی سے 3ہزار 339ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو سونے کی قیمتوں میں دوبارہ کمی کا رحجان رہا۔
مقامی سطح پر 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے کی کمی سے 3لاکھ 56ہزار 600روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 943روپے گھٹ کر 3لاکھ 05ہزار 727روپے کی سطح پر آگئی۔
تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 031روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 455روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔