نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 25 تا 26 اگست سعودی عرب کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 25 تا 26 اگست سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
اسحاق ڈار ڈھاکا کے دورے کے بعد براہِ راست جدہ روانہ ہوں گے جہاں وہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
او آئی سی اجلاس میں فلسطین کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں مشترکہ حکمت عملی پر غور ہوگا، اسرائیلی جارحیت اور غزہ پر فوجی کنٹرول کے منصوبے پر بھی اجلاس میں بات چیت ہوگی۔
او آئی سی وزرائے خارجہ فلسطینی عوام کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر غور کریں گے۔
پاکستان ہمیشہ عالمی فورمز پر فلسطینی عوام کی حمایت کرتا رہا ہے، اسحاق ڈار اجلاس میں فلسطین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے۔
اسحاق ڈار اسرائیل کے تمام مقبوضہ علاقوں بشمول یروشلم سے انخلا کا مطالبہ کرینگے، پاکستان کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی فوجی کنٹرول کے منصوبے کو مسترد کیا جائے گا۔
پاکستان فلسطینی عوام کے لئے فوری انسانی امداد کی ضرورت پر زور دے گا جبکہ اجلاس میں فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبے کو بھی دہرایا جائے گا۔
اسحاق ڈار کی اہم رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان اسحاق ڈار اجلاس میں کریں گے
پڑھیں:
وزیراعظم عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آج دوحہ روانہ ہونگے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آج دوحہ روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس اسرائیلی فضائی حملوں اور فلسطین کی صورتحال پر بلایا گیا، اجلاس پاکستان کے تعاون سے بلایا گیا، او آئی سی رکن ممالک کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار گزشتہ روز وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک ہوئے، پاکستان نے قطر اور دیگر ممالک پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، وزیراعظم شہباز شریف 11 ستمبر کو دوحہ کا دورہ کرچکے ہیں۔
دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے قطری قیادت سے ملاقات میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا تھا، پاکستان قطر کی سلامتی و خودمختاری کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے، مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششیں جاری رہیں گی۔
Post Views: 4