Express News:
2025-09-18@15:43:32 GMT

جاب انٹرویو کی تیاری کیسے کریں؟

اشاعت کی تاریخ: 24th, August 2025 GMT

انٹرویو ملازمت کے حصول کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ اس لئے کہ انٹرویو کے ذریعہ ہی آجر یہ فیصلہ کرتا ہے کہ آیا آپ اس ملازمت کیلئے موزوں ترین امیدوار ہیں یا نہیں؟ کچھ ایسے اقدامات ہیں جن کے ذریعے ملازمت کے حصول کے مواقع کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ انٹرویو سے قبل بے چینی کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔ یہ فطری چیز ہے اور اس سے یہ بات بھی پتہ چلتی ہے کہ آپ ملازمت کے حصول کیلئے سنجیدہ ہیں۔

انٹرویو سے قبل ادارے کے بارے میں معلومات کے حصول کیلئے ریسرچ کریں۔ آپ اس ادارے یا انڈسٹری سے متعلقہ حالیہ واقعات‘ ادارے کے اغراض و مقاصد اور اس کی تاریخ کے بارے میں تحقیق کریں۔ انٹرویو لینے والے افراد کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ ملازمت کی نوعیت اور ادارے کے متعلق معلومات سے آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آجر کیا چاہتا ہے اور آپ کو انٹرویو کے دوران اپنے آپ کو کس طرح پیش کرنا ہے۔ انٹرویو سے قبل آپ اس کمپنی یا شعبہ کو درپیش چند اہم مسائل جانیں اور ان کے حل کیلئے اہم اقدامات تجویز کریں۔ انٹرویو میں موقع کی مناسبت سے بیان کریں۔

چند سوالات اس تحقیق میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ یہ ادارہ کرتا کیا ہے۔ یعنی کس قسم کا ادارہ ہے؟ جس عہدہ کیلئے آپ نے درخواست دی ہے اس کیلئے کیا چیزیں درکار ہیں؟ اس عہدہ کیلئے کیا قابلیت ضروری ہے؟ آجر کونسی خوبیوں کی تلاش میں ہے؟ ادارے کے کسٹمرز کون ہیں؟ آجر کس قسم کی شہرت کا حامل ہے؟ انٹرویو کیلئے اپنے کوائف کی اضافی کاپیاں پاس رکھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ریفرنسز کی بھی اضافی کاپی اپنے پاس رکھیں۔

انٹرویو کیلئے سوالات کی تیاری

انٹرویو کی تیاری کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اندازہ لگائیں کہ انٹرویو کے دوران کس قسم کے سوالات کئے جا سکتے ہیں۔ اس طرح آپ انٹرویو میں نپے تلے اور مناسب جوابات دے سکیں گے۔ سوالات کے محض جوابات دینے کی بجائے جواب کے اہم نکات واضح طور پر بیان کریں۔ انٹرویو کے دوران خوشامد اور نامعقول باتوں سے پرہیز کریں۔

چند اہم سوالات

آپ کو یہ ملازمت کیوں چاہئے؟ آپ اس شعبہ میں کیوں دلچسپی رکھتے ہیں؟ آٓپ کے مضبوط اور کمزور پہلو کون کون سے ہیں؟ آئندہ پانچ سالوں میں آپ اپنے آپ کو کس مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں؟

اس کے علاوہ چند عمومی سوالات جو تقریباً ہر انٹرویو میں کئے جاتے ہیں۔ اپنے بارے میں کچھ بتائیں۔ آپ کی خوبیاں اور خامیاں۔ ہم دیگر امیدواروں کے مقابلہ میں آپ کو ملازمت کیلئے کیوں منتخب کریں۔ اور آپ کے کوائف میں درج سب سے اہم کامیابی کے متعلق بتائیں۔

اس کے باوجود بمشکل 5 فیصد لوگ ہی ان سوالوں کے جواب تیار کرکے جاتے ہیں۔ ان سوالات کے کم از کم 30 سیکنڈز کے جوابات ہر وقت تیار رکھیں۔

انٹرویو کی تیاری کے وقت اپنی سابقہ ملازمت‘سکول یا رضاکارانہ کام کے دوران حاصل ہونے والے تجربات کو ذہن نشین کریں۔ کچھ ایسی مثالوں کے بارے میں سوچیں جس سے آپ کی صلاحیتیں سامنے آسکیں۔ مثلاً آپ کا کوئی اچھا فیصلہ یا کوئی ابلاغی مہارت۔ اپنی کامیابیوں کی فہرست مرتب کریں۔ ماضی میں پیش آنی والی مشکلات اور آپ ان سے کیسے نبرد آزما ہوئے اور کیا سبق سیکھا؟

کامیاب انٹرویو کیلئے صرف اس عہدے کیلئے قابلیت اور سولات کے جوابات ہی کافی نہیں ہوتے۔ بلکہ اس کیلئے چند دیگر امور کو مد نظر رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے۔

مناسب لباس: پیشہ ورانہ‘صاف ستھرا لباس انٹرویو کرنے والے پر آپ کے بارے میں مثبت اثر چھوڑتا ہے۔ کیونکہ جب آپ کا تجربہ اور مہارتیں دوسرے امیدواروں کے برابر ہوں گی تو آجر اولین تاثر کو دیکھتے ہوئے ہی امیدوار کو منتخب کرے گا۔ اور مثبت اولین تاثر چھوڑنے کیلئے مناسب لباس بہت ضروری ہے۔

وقت کی پابندی: وقت کی پابندی آپ کے بارے میں مثبت تاثر چھوڑتی ہے۔ کیونکہ آجر انٹرویو کیلئے وقت کی پابندی کو مستقبل میں وقت کی پابندی سے مربوط کرتا ہے ۔

خود اعتماد ی اور باڈ ی لینگوئج: انٹرویو کیلئے تیاری کرتے ہوئے صرف جوابات تیار کرنے کی بجائے اپنی باڈی لینگوئج پر بھی دھیان دیں۔ کیونکہ چہرے کے تاثرات جواب پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں۔

انٹرویو کے بعد

انٹرویو کے بعد ذاتی طور پر اس بات کا اندازہ لگائیں کہ انٹرویو کیسا رہا۔ سولات کے دیئے گئے جوابات لکھیں اور غور کریں کہ کیا یہ اس سوال کا بہترین جواب تھا یا اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے۔ اس طرح آپ کو اپنی غلطیوں سے سیکھنے اور مستقبل میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔ عموماً ادارے آپ کو ایک تاریخ دیتے ہیںجب انہوں نے ملازمت دینے یا نہ دینے کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔

اگر ایسی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تو ادارے سے follow upکیلئے رابطہ کریں۔ اگر آپ کو ملازمت کیلئے نہیں چنا گیا تو مایوس مت ہوں بلکہ ان سے سے فیڈ بیک لیں کہ انٹرویو کیسا رہا اور اس میں مزید کیا بہتری لائی جا سکتی ہے۔ اور ملازمت نہ ملنے پر مایوس بالکل نہ ہوں ۔ بلکہ کسی بھی دوسری مہارت کی طرح اس پر پوری دسترس کیلئے آپ کو پریکٹس کی ضرورت ہے۔ جتنا زیادہ آپ انٹرویو دیں گے، اتنا ہی زیادہ یہ آسان ہوتا جائے گا۔ وقت کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق اپنی اسکلز کو بھی اپ ڈیٹ کرتے رہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انٹرویو کیلئے وقت کی پابندی کے بارے میں انٹرویو کے انٹرویو کی کہ انٹرویو ملازمت کی ادارے کے کے دوران کی تیاری کیلئے ا کے حصول

پڑھیں:

سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات کیسے تھے؟ چچا کا ویڈیو بیان وائرل

سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے چچا مرحوم بھتیجے کے آخری لمحات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ 

سوشل میڈیا پر عمر شاہ کے چچا کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سوشل میڈیا اسٹار کے آخری لمحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

عمر کے چچا نے بتایا کہ ’اس رات میرا بھتیجا بالکل ٹھیک تھا، انہیں کوئی طبی مسئلہ نہیں تھا، وہ صرف اپنے معمولات پر عمل کرتے ہوئے سوگیا تھا لیکن رات 2:30 بجے اچانک اس کی طبعیت خراب ہوئی تو ہم اسے ہسپتال لے گئے جہاں وہ صرف تیس منٹ کے اندر ہی انتقال کرگیا۔‘

https://www.instagram.com/reel/DOsrJm4CPKc/?utm_source=ig_web_copy_link

سوشل میڈیا اسٹار کے چچا کے مطابق یہ ان کے اور گھر والوں کے لیے ایک تکلیف دہ لمحہ تھا۔ پوری پاکستان نے عمر کی موت پر غم کا اظہار کیا اور اس کیلئے دعا کی۔ میں سب سے درخواست کروں گا کہ وہ عمر کے والدین کے لیے دعا کریں کیونکہ وہ بےحد تکلیف میں ہیں اور انہیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • امریکی شہریت کا حصول مزید مشکل: ٹیسٹ سخت کر دیا گیا، کیا تبدیل ہوا؟
  • وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو
  • سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات کیسے تھے؟ چچا کا ویڈیو بیان وائرل
  • ماں بننے کی خبروں پر کترینہ کیف کا انٹرویو وائرل
  • قائمہ کمیٹی اجلاس میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سے متعلق سوالات
  • ہمارے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی جنگی امداد کیلئے استعمال کرنے پر سخت کارروائی کریں گے، روس
  • مریم نواز الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کیلئے آج وزیر آباد جائیں گی 
  • این سی سی آئی اے کی جیل میں تفتیش، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پر عمران خان مشتعل ہوگئے
  • بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے، اسحاق ڈار کا الجزیرہ کو انٹرویو
  • ’اور کیسے ہیں؟‘ کے علاوہ بھی کچھ سوال جو آپ کو لوگوں کے قریب لاسکتے ہیں!