2025-09-18@17:33:42 GMT
تلاش کی گنتی: 16
«کہ انٹرویو»:
وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عرب ممالک پہلے ہی مشترکہ سیکیورٹی فورس پر بات کرچکے ہیں، ایٹمی طاقت اور امت مسلمہ کا رکن ہونے کے ناطے اس ضمن میں پاکستان اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔ الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ لبنان ، شام کے بعد اسرائیل کی جانب سے قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے۔ ’ایک خود مختار ملک پر اسرائیلی حملے کا کوئی جواز نہیں، قطر کے دوست اور برادر ملک کے طور پر پاکستان نے فعال کردار ادا کیا۔‘ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف اقدامات کے لیے پاکستان نے...
یورپ شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں آ چکا ہے، جس نے کئی ممالک میں معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ فرانس نے تقریباً 1,900 اسکول بند کر دیے ہیں، اٹلی میں دوپہر کے اوقات میں باہر کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ ترکی میں جاری جنگلاتی آگ کے باعث ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔ فرانس میں درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے، جبکہ اسپین نے جون کا سب سے گرم مہینہ ریکارڈ کیا ہے۔ یورپی یونین کے موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ یورپ دنیا کا سب سے تیزی سے گرم ہونے والا براعظم بن چکا ہے، جہاں درجہ حرارت دنیا کے اوسط سے دو...
بیجنگ :حالیہ دنوں میں، چینی فیشن اور تفریحی کمپنی Pop Mart کے “Labubu” نامی سلسلہ وار گڑیا کھلونے دنیا بھر میں مقبول ہو چکے ہیں۔ Labubu کی نئی سیریز امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک میں “منٹوں میں” فروخت ہو جاتی ہے۔ حال ہی میں، لندن کے ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر میں Labubu خریدنے کے لیے پرستاروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، جس کے بعد سیکورٹی خطرات بڑھنے کی وجہ سے Pop Mart نے برطانیہ میں Labubu کی فروخت معطل کر دی ہے ۔ اس جھگڑے کی ویڈیوز دنیا بھر کے بڑے پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں، جس پر کچھ ریٹیل ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس سے خریداری کا ایک نیا جنون پھیل سکتا ہے۔Labubu سے...
بھارت کے معروف تجزیہ کار سوشانت سنگھ کے آپریشن سندور سے متعلق اہم سوالات کیے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں سے بھارتی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر شدید نقصان ہوا، شوشانت سنگھ نے کرن تھاپر کے انٹرویو میں مودی سرکار کی شفافیت اور بھارتی سی ڈی ایس کے حالیہ بیان پر شدید تنقید کی۔ ییل یونیورسٹی کے سابق پروفیسر اور معروف سیاسی تجزیہ کار سوشانت سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف، انیل چوہان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بھارتی طیاروں کے نقصانات کا اعتراف کیا، انیل چوہان کے مطابق اصل اعداد و شمار کی اہمیت نہیں، جبکہ حقائق چھپانا بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کی واضح کوشش ہے۔...
کراچی: بدھ سے وسطی و بالائی سندھ ہیٹ ویو کی نئی لہر کی لپیٹ میں آئیں گے جبکہ کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں، تاہم شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے منگل کو ہیٹ ویوالرٹ جاری کیاگیا جس کے مطابق بدھ سے دیہی سندھ کے مختلف اضلاع شدیدگرمی کی لپیٹ میں آسکتے ہیں جبکہ صوبے کے بالائی اور وسطی اضلاع میں ایک اور ہیٹ ویو آنےکا امکان ہے، دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے4 تا6 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے۔ ہیٹ ویو کی صورتحال کے پیش نظر بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، دن کے...
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، اگر بھارت نے ہمیں اکسایا یا حملہ کیا تو ہمارا ردعمل انتہائی جارحانہ ہوگا، بھارت امریکا نہیں، اور پاکستان افغانستان نہیں ہے، بھارت اسرائیل نہیں ہے اور پاکستان فلسطین نہیں ہے۔ ترکیہ کی نیوز ایجنسی انادولو کو انٹرویو دیتے ہوئے آئی ایس پی آر کے سربراہ نے واضح کیا کہ پاکستان دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملک ہے، جہاں جنوری 2024 سے اب تک 3700 سے زائد دہشت گردی کے واقعات ہو چکے ہیں۔ ’ان 17 ماہ سے بھی کم عرصے میں 3896 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سے 1314 شہید ہیں، 2500...
ملک کے میدانی علاقے شدید ہیٹ ویو کے زد میں ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کراچی میں آج بھی ہیٹ ویو برقرار رہے گا، لاہور میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ کراچی کے چند علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک برقرار رہے گا۔ یہ بھی پڑھیے: ہیٹ ویو سے کس طرح بچا جائے؟ اس کے علاوہ کوئٹہ میں بھی درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محمکہ...
—فائل فوٹو گھوٹکی میں رونتی کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران اسلام آباد اور میاں چنوں کے رہائشی دو افراد کو بازیاب کروایا گیا۔پولیس نے کہا کہ دونوں افراد کو شادی کا جھانسہ دے کر اغواء کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے مغویوں کے ورثاء سے 3 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔
بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا دلچسپی لے رہا ہے کہ وہ نگراں یا ثالثی کا کردار کرے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ نے کہا کہ پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہو گیا۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا دلچسپی لے رہا ہے کہ وہ نگراں یا ثالثی کا کردار کرے۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے اس مقام پر آ کھڑے ہیں جس کی بعد میں ہمیں توقع نہیں تھی۔

پاکستان اپنی مرضی اور وقت پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستانی سفیر کا امریکی چینلز کو انٹرویو
واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے معروف امریکی ٹی وی چینلز فوکس نیوز اور پی بی ایس کو دیے گئے انٹرویوز میں پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی بزدلانہ اور بلا جواز جارحیت کے خلاف پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے اور کسی بھی جوابی کارروائی کا حق اپنی مرضی اور وقت پر محفوظ رکھتا ہے۔ پاکستانی سفیر نے بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کے بعد ثبوت کے بغیر کی جانے والی جارحیت کو لاقانونیت پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ طرز عمل عالمی ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نے پاکستان کے اس مطالبے کا خیرمقدم...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2001 نہیں کہ کوئی کہہ دے مسلمان دہشت گرد ہیں، اور ہم سن لیں، بھارت نے رات کے اندھیرے میں بچوں کو نشانہ بنایا۔ غیر ملکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حملے کا جواب اپنی مرضی کے مقام اور طریقے سے دے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے بعد چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی خطاب کیا، انھوں نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں چور اور بزدل...
کراچی: ہفتے کو شہر میں گرم ومرطوب دن کی وجہ سے ہیٹ ویو سے مشابہہ صورتحال رہی، کم سے کم پارہ 26.5ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، نمی کا تناسب 43فیصد تک بڑھنے کےسبب اصل درجہ حرارت سےکئی ڈگری زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روزکے دوران شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36سے38ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت مغربی جبکہ شام کے وقت سمندرکی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ہیٹ ویو الرٹ کے مطابق 30اپریل تک صوبےکے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری رہےگا۔...
— فائل فوٹو محکمۂ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں 14 سے 19 اپریل کے دوران ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر کا کہنا ہے کہ اس دوران سندھ کے اکثر مقامات پر درجۂ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جنوبی پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال رہے گی۔ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 10 روز موسم معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے جبکہ آج پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔انجم نذیر نے بتایا ہے کہ کراچی میں اپریل کے آخر میں ہیٹ ویو جبکہ اپریل سے جون تک ملک میں درجۂ حرارت معمول سے...
کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں جاری گرمی کی لہر کو ہیٹ ویو ڈیکلیئر کر دیا ہے۔ ہیٹ ویو کے حوالے سے پہلا باقاعدہ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر، نوشہرو فیروز، شہید بے نظیر آباد، خیرپور، جامشورو، حیدرآباد، مٹیاری اور سانگھڑ کے اضلاع میں ہیٹ ویو کے باعث دن کا پارہ 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ کراچی، ٹھٹھ، سجاول، بدین، میرپور خاص، عمر کوٹ اور تھرپارکر میں کبھی کبھار تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم گرم و خشک جبکہ منگل اور بدھ کو گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ کراچی میں پیر سے...