کراچی: اگلے تین دن کے دوران شہر کا موسم کیسا رہے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
کراچی:
ہفتے کو شہر میں گرم ومرطوب دن کی وجہ سے ہیٹ ویو سے مشابہہ صورتحال رہی، کم سے کم پارہ 26.5ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، نمی کا تناسب 43فیصد تک بڑھنے کےسبب اصل درجہ حرارت سےکئی ڈگری زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روزکے دوران شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36سے38ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت مغربی جبکہ شام کے وقت سمندرکی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ہیٹ ویو الرٹ کے مطابق 30اپریل تک صوبےکے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری رہےگا۔
دادو، قمبر شہداد کوٹ، شہید بینظیرآباد، جیکب آباد، کشمور،گھوٹکی،شکارپور، خیرپور،نوشہروفیروز، لاڑکانہ، سکھر، جامشورو میں درجہ حرارت معمول سے6 تا 8 ڈگری جبکہ حیدرآباد، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں معمول سے 4تا 6ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
صوبے میں ہیٹ ویو کی پیش نظربچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، دن کے وقت براہ راست سورج کی روشنی سے بچیں اور پانی کا استعمال کریں، کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہےکہ وہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فصل کے لیے خاص انتظام رکھے جبکہ مویشیوں کا بھی خیال رکھیں، ہفتے کو سب سے زیادہ پارہ دیہی سندھ کے دادو میں 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہیٹ ویو
پڑھیں:
آج بروز جمعرات24اپریل2025موسم کی صورتحا ل جانئے
اسلام آباد( نیو زڈیسک)آج بروز جمعرات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):گلگت بلتستان:بگروٹ اور بونجی میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد 46، چھور 45، بہاولنگر، جیکب آباد، خیرپور، لاڑکانہ، مٹھی، موہنجو داڑو اور ٹنڈو جام میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔