Jang News:
2025-04-25@02:49:34 GMT

14 تا 19 اپریل ہیٹ ویو کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT

14 تا 19 اپریل ہیٹ ویو کا امکان

— فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں 14 سے 19 اپریل کے دوران ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر کا کہنا ہے کہ اس دوران سندھ کے اکثر مقامات پر درجۂ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے،  جنوبی پنجاب اور  سندھ کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال رہے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 10 روز موسم معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے جبکہ آج پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

انجم نذیر نے بتایا ہے کہ کراچی میں اپریل کے آخر میں ہیٹ ویو جبکہ اپریل سے جون تک ملک میں درجۂ حرارت معمول سے زائد رہنے کا امکان ہے۔

اپریل تا جون: بارشیں کہیں معمول کے مطابق کہیں کم ہونگی کراچی: وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے موسم گرم رہنے کی پیشگوئی

محکمۂ موسمیات نے کراچی میں آج موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

ترجمان انجم نذیر کا کہنا ہے کہ اپریل سے جون تک ملک میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔

اپریل سے جون تک بارشوں کا ملک کے پانی کے ذخائر میں حصہ 19 فیصد رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ خیبر پختون خوا اور گلگت بلتستان میں اپریل سے جون تک معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔

انجم نذیر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی موسمیاتی ایپس پاکستان میں زائد بارش کی پیش گوئی کر رہی ہیں، تاہم مون سون کی درست پیش گوئی مئی کے آخر یا جون کی ابتداء میں کی جا سکے گے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال موسمِ سرما میں ملک میں 61 فیصد معمول سے کم بارشیں ہوئیں اور برف باری بھی 50 فیصد کم ہوئی ہے۔

سندھ میں معتدل خشک سالی کا اعلان

ترجمان محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک بھر کے ڈیمز میں پانی پہلے ہی ڈیڈ لیول سے نیچے ہے، جس کی وجہ سے سندھ کے اکثر علاقوں میں معتدل خشک سالی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں کچی زمین نہ ہونے کے برابر ہے، واٹر ہارویسٹنگ کی ضرورت ہے، شہر کنکریٹ پر مشتمل ہونے کے باعث بارش کا پانی زیرِ زمین جانے کے بجائے سمندر میں چلا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ کراچی میں جہاں اب بھی کچے علاقے ہیں وہاں کنویں بنانے کی ضرورت ہے، جن کی مدد سے زیرِ زمین پانی کی سطح میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ہے کہ کراچی میں اپریل سے جون تک کا کہنا ہے کہ کے مطابق نے بتایا کا امکان ہیٹ ویو

پڑھیں:

کراچی میں آج پارہ 40 تک جانے کا امکان

— فاائل فوٹو

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی میں موسم بدستور گرم رہنے کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سورج آگ برسانے کو تیار، کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو الرٹ
  • بلوچستان، موسم گرم، تیز ہوائیں چلنے کی پیشنگوئی
  • 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی رپورٹ جاری
  • سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان
  • کراچی میں ہیٹ ویو کی صورتحال ختم، آئندہ 3روز موسم کیسا رہے گا؟
  • کراچی میں آج پارہ 40 تک جانے کا امکان
  • محکمہ موسمیات کی ہیٹ ویو ختم ہونےکے بعد گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی
  • کراچی میں ہیٹ ویو کب تک برقرار رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
  • شدید گرمی جاری؛ گرج چمک کیساتھ بارش کہاں ہو سکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • ملک میں گرم موسم اور ہیٹ ویو نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔