پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہو گیا، عمر عبداللّٰہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا دلچسپی لے رہا ہے کہ وہ نگراں یا ثالثی کا کردار کرے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ نے کہا کہ پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہو گیا۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا دلچسپی لے رہا ہے کہ وہ نگراں یا ثالثی کا کردار کرے۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے اس مقام پر آ کھڑے ہیں جس کی بعد میں ہمیں توقع نہیں تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بھارتی پراکسی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے میں پاکستان- افغانستان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو روکنے اور ان کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے کارروائی میں 33 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی گئی، کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کی در اندازی ناکام بنائی اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں۔ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔