این ایف سی اجلاس 29 اگست کو طلب، آبادی کا حصہ کم کیا جائے، خیبرپختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
قابل تقسیم مالی وسائل کی مرکز اور صوبوں کے درمیان تقسیم کا فارمولا طے کرنے کیلیے گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس جمعہ29 اگست کو طلب کر لیا گیا، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کرینگے۔
ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ وفاقی حکومت قرض پر سود ادائیگی، انسداد دہشت گردی کیلیے اخراجات صوبوں کو بتائے گی۔ بی آئی ایس پی اور دفاع پر آنے والے اخراجات پر بھی صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
اس سے پہلے10 این ایف سی کمیشن تشکیل دیے گئے جن میں سے صرف 4 نتیجہ خیز رہے۔صدر آصف زرداری نے گزشتہ روز11واں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دیا تھا۔
خیبرپختونخوا نے مطالبہ کیا ہے کہ این ایف سی میں وسائل کی تقسیم کے فارمولے میں آبادی کا حصہ کم کرکے شجرکاری اور خوشحالی کے معیار کو شامل کیا جائے۔ خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مزمل اسلم نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں میں82 فیصد وسائل آبادی کی بنیاد پر تقسیم کئے جاتے ہیں جبکہ 10.
کے پی حکومت این ایف سی اجلاس میں یہ مطالبہ سامنے رکھے گی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال بھی وسائل کی تقسیم میں آبادی کا حصہ کم کرکے 60 فیصد کرنے اور شجرکاری اور موسمیاتی تبدیلی کی بنیاد پر وسائل بانٹنے کی تجویز دے چکے ہیں۔
موجودہ این ایف سی ایوارڈ کے مطابق صوبوںمیں 57.5فیصد وسائل تقسیم کئے جاتے ہیں جبکہ باقی وفاقی حکومت کو ملتا ہے۔ صوبوں کو انکا حصہ دینے کا بعد وفاق کے پاس قرضوں کی ادائیگی اور دفاع کیلیے وسائل ناکافی بچتے ہیں۔
مزمل اسلم نے کہا وفاق نے لیفٹ بینک کینال کیلیے فنڈز دینے کا وعدہ پورا نہیں کیا جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی بھی پنجاب اور سندھ میں منصوبے مکمل کر رہی اور چھوٹے صوبوں خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے سابق صدر میاں انجم نثار نے کہا کہ زراعت کیلیے پانی ذخیرہ کرنے کیلیے بڑے ڈیموں کی ضرورت ہے چونکہ زراعت صوبائی معاملہ ہے اس لیے صوبوں کو نئے ڈیموں کیلیے این ایف سی میں فنڈز مختص کرنے چاہئیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف سی وسائل کی صوبوں کو کا حصہ
پڑھیں:
پی ایچ ایف صدر کی منظوری کے بعد کانگریس اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر میر طارق حسین بگٹی کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی نے کانگریس اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ اور کانگریس کا 58واں اجلاس7 نومبر 2025 بروز جمعہ کو لاہور میں ہوگا۔
ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کانگریس سیشن سے قبل ہوگا، جبکہ کانگریس کا اجلاس سہ پہر 3 بجے آواری ایکسپریس ہوٹل، مین بولیوارڈ گلبرگ لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ اور کانگریس اجلاس کی صدارت پی ایچ ایف صدر میر طارق حسین بگٹی کریں گے۔
اجلاس میں 57ویں پی ایچ ایف کانگریس کے منٹس کی توثیق اور سیکرٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی کی 25 اگست 2024 تا 6 نومبر 2025 کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
علاوہ ازیں اجلاس میں کلبز کی اسکروٹنی اور آئندہ چار سالہ مدت (2026-2030) کے لیے پی ایچ ایف انتخابات کی تاریخوں کا تعین کیا جائے گا۔
اس موقع پر الیکشن کمیشن کی تقرری بھی عمل میں لائی جائے گی۔