WE News:
2025-11-02@13:44:49 GMT

نان ہوسٹ اے ٹی ایم: ہر ٹرانزیکشن پر کتنے روپے کاٹے جائیں گے؟

اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT

نان ہوسٹ اے ٹی ایم: ہر ٹرانزیکشن پر کتنے روپے کاٹے جائیں گے؟

ملک کے تمام کمرشل بینکوں نے نان ہوسٹ اے ٹی ایم (یعنی جس اے ٹی ایم سے رقم نکلوائی جا رہی ہے وہ کسٹمر کے اپنے بینک کا نہ ہو) سے رقم نکلوانے کی فیس میں اضافہ کردیا ہے۔ یہ فیس 23.44 روپے سے بڑھا کر 35 روپے فی ٹرانزیکشن مقرر کردی گئی ہے۔

اس نئے سسٹم کے تحت 28 روپے اے ٹی ایم چلانے والے بینک کے حصے میں آئیں گے جبکہ 7 روپے انٹر بینک اے ٹی ایم نیٹ ورک ون لنک (1LINK) کو ملیں گے۔ بینکوں کے مطابق یہ اضافہ بڑھتی ہوئی آپریشنل لاگت اور سروسنگ اخراجات کی وجہ سے کیا گیا ہے، تاہم صارفین کی ایک بڑی تعداد اسے عام شہریوں کے لیے اضافی مالی بوجھ قرار دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیشی کریڈٹ کارڈ صارفین کے بھارت میں ٹرانزیکشنز میں بڑی کمی، وجہ کیا ہے؟

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اس سے قبل نان ہوسٹ اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر صارفین سے 23.

44 روپے وصول کیے جاتے تھے۔ یہ فیس برسوں سے لاگو تھی اور زیادہ تر بینکوں نے اسے ہی اپنایا ہوا تھا۔ اب اچانک بڑھ کر 35 روپے تک پہنچ جانا ایک نمایاں اضافہ ہے جو خاص طور پر کم آمدنی والے صارفین کو متاثر کرے گا۔

دوسری جانب بعض بینکوں نے مخصوص اکاؤنٹس کے صارفین کو رعایت بھی فراہم کی ہے۔ حبِیب بینک لمیٹڈ نے اپنی تازہ ترین شیڈول آف بینک چارجز (SOBC) میں واضح کیا ہے کہ اگر صارفین کے پاس ایچ بی ایل فریڈم اکاؤنٹ یا ایچ بی ایل ورک اکاؤنٹ ہے اور وہ کم از کم 40 ہزار روپے ماہانہ اوسط بیلنس برقرار رکھتے ہیں تو ان کے لیے نان ہوسٹ اے ٹی ایم ٹرانزیکشن بالکل مفت ہوں گے۔ یہ سہولت جولائی تا دسمبر 2025 کے عرصے کے لیے فراہم کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ایف بی آر اب بینکنگ ٹرانزیکشن کے ذریعے ٹیکس چوروں کو کیسے پکڑے گا؟

ایک نجی کمپنی میں 45 ہزار روپے پر ملازمت کرنے والے محمد اشفاق کہتے ہیں کہ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کے ارد گرد آپ کے اکاؤنٹ کا اے ٹی ایم موجود نہیں ہوتا یا ہو بھی تو قدرے دور ہوتا ہے۔ ایسے میں چارجز کا بڑھ جانا ہم جیسے افراد کی آمدنی پر اضافی بوجھ ہے۔

ہماری تنخواہیں پہلے ہی محدود ہیں، اوپر سے ہر چھوٹی بڑی ٹرانزیکشن پر چارجز بڑھا دیے جاتے ہیں۔ 35 روپے فی ٹرانزیکشن کم آمدنی والے طبقے کے لیے بڑا بوجھ ہے۔ لوگ اب مجبور ہوں گے کہ یا تو اپنے ہی بینک کے اے ٹی ایم تلاش کریں یا پھر رقم نکالنے کی فریکوئنسی کم کریں۔ حالانکہ کبھی کوئی ایمرجنسی بھی ہوجاتی ہے لیکن کیا کہہ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز بیگز میں ہوتی ہیں، چیف جسٹس

ماہرین کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم فیس میں یہ اضافہ صارفین کے لیے مشکلات میں اضافے کا باعث بنے گا اور لوگ اب زیادہ تر کوشش کریں گے کہ وہ صرف اپنے ہی بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوائیں تاکہ اضافی چارجز سے بچ سکیں۔

ماہر معیشت راجا کامران کے مطابق یہ فیصلہ کم آمدنی رکھنے والے افراد کے لیے نہایت مشکل ہے۔ یہ فیصلہ بظاہر آپریشنل لاگت کے حوالے سے درست لگتا ہے، لیکن پاکستان جیسے ملک میں جہاں مالی شمولیت (Financial Inclusion) ابھی ترقی کے مراحل میں ہے، ایسے اضافے عام شہریوں کو بینکاری نظام سے دور کر سکتے ہیں۔ بہتر ہوتا کہ بینک اس اضافے کو بتدریج نافذ کرتے یا کم آمدنی والے صارفین کو خصوصی ریلیف دیتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹرانزیکشن کمرشل بینک نان ہوسٹ اے ٹی ایم

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹرانزیکشن نان ہوسٹ اے ٹی ایم نان ہوسٹ اے ٹی ایم کے لیے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کی کمی سے 4ہزار 002ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 22ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 372روپے گھٹ کر 3لاکھ 62ہزار 278روپے کی سطح پر آگئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری، سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائب پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے کامیاب بولیاں موصول، ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ حکومت کا کمرشل استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر 40فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنیکا فیصلہ پاکستان اور چین کا صنعتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد کمی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اے ٹی ایم اور بینک سے رقم نکلوانے پر چارجز میں نمایاں اضافہ
  • نان فائلرز سے اے ٹی ایم یا بینک سے رقم نکلوانے پر ڈبل ٹیکس کی تیاری
  • نان فائلرز کو اے ٹی ایم یا بینک سے رقم نکلوانے پر ڈبل ٹیکس دینا ہوگا
  • سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • پاک افغان مذاکرات سے قبل اہم سفارتی سرگرمیاں، نائب وزیراعظم ترکی جائیں گے
  • میزان بینک اور ویزا کے درمیان شراکت داری میں توسیع کا معاہدہ
  • آیوشمان کھرانہ نے ’اندھا دھن‘ صرف ایک روپے میں کی تھی، وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
  • عوام ہو جائیں تیار!کیش نکلوانے اور فون کالز پر مزید ٹیکس لگانے کا فیصلہ؟
  • ایف بی آرکے سابق چیئرمین پر16 ارب روپے سے زائد انکم ٹیکس ریفنڈ کاالزام؛ مقدمہ درج
  • پاکستان کاموجودہ اقتصادی ماڈل طاقتوراشرافیہ کو فائدہ پہنچاتا ہے،برطانوی ادارہ