پاکستان سے مزید 1062 افغان شہری ملک بدر
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
خیبر:
ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 1062 غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کو طورخم سرحد کے راستے ملک بدر کیا گیا، ڈی پورٹ ہونے والے 776 افراد پی او آر کارڈ ہولڈر تھے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ ہونے والے افغان شہری پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں رہائش پذیر تھے، ٹرانزٹ کیمپ آنے والے 123 افراد بغیر دستاویزات کے مقیم جبکہ 163 افراد اے سی سی کارڈ ہولڈرز تھے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یکم اپریل سے 75 ہزار سے زائد افغان شہری لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ سے بے دخل کیے جا چکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سرکاری سکیم کے تحت حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی شروع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرکاری حج سکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط کی وصولی آج سے شروع ہو گئی جو 10 نومبر تک جاری رہے گی۔ بروقت دوسری قسط جمع نہ کرانے والے حج پر نہیں جاسکیں گے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کےمطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسری قسط کی مد میں ساڑھے 6 لاکھ روپے فی کس وصول کیے جائیں گے، حج درخواست گزار دوسری قسط جمع کرواتے وقت پیکج تبدیل کروا سکیں گے، دوسری قسط کی وصولی کے بعد حج پیکج تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ذرائع کے مطابق دوسری قسط بر وقت جمع نہ کروانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہو گی، منسوخ درخواستوں کی جمع شدہ پہلی قسط کی رقم بینک اکاؤنٹ میں واپس بھجوا دی جائے گی۔
لاہور ،رکشے پر بوتلوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
مزید :