پنجاب کے تمام اضلاع میں جدید ترین الیکٹرک بسیں کب سے چلنا شروع ہونگی اور کرایہ کتنا ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کاوش رنگ لے آئی، شنگھائی سی پورٹ سے مزید 100 جدید ترین الیکٹرک بسیں پاکستان کے لیے روانہ کر دی گئیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا ہے کہ پنجاب کے شہریوں کے لیے یہ بسیں چند ہفتوں میں پہنچ جائیں گی اور دسمبر تک صوبے کے ہر ضلع میں جدید ترین الیکٹرک بسیں رواں دواں ہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا تاکہ عام آدمی بھی آسانی سے سفر کر سکے۔
مسافروں کی سہولت کے لیے بسوں میں ایئرکنڈیشنڈ اور اندرونی موسم کنٹرول کا نظام موجود ہوگا جبکہ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات سے بچاؤ کے لیے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم بھی لگایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے عوام کو پیغام دیا:
’ان شاءاللہ پنجاب کے عوام کو بہت جلد ہر ضلع میں آرام دہ اور جدید ترین بسوں کی سہولت میسر ہوگی۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الیکٹرک بس پنجاب مریم نواز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الیکٹرک بس مریم نواز شریف کے لیے
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) گورنر نے پنجاب اسمبلی کا 34واں اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس آج 3 نومبر 2025ء، پیر دوپہر کو 2 بجے ہو گا۔ صدارت سپیکر ملک محمد احمد خاں کریں گے۔