بھارت میں مون سون بارشوں نے مودی سرکار کی 15 سالہ حکومت کی قلعی کھول کر رکھ دی جس میں متعدد قیمتی جانیں ضائع اور شہریوں کا مال و اسباب تباہ ہوگئے۔

بارشوں اور اس سے ہونے والی تباہی نے ممبئی کو بھی نہیں چھوڑا۔ بالی ووڈ فنکار بھی محفوظ نہ رہ سکے اور حکومت پر برس پڑے۔

معروف اداکارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ نے ممبئی کی خستہ حال اور گڑھوں سے بھری سڑکوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

پوجا بھٹ نے ممبئی کے پرتعیش علاقے کی سڑکوں کی حالت زار پر افسوس اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہینوں تک مرمت کے نام پر بڑی بڑی سڑکیں بند رکھی جاتی ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اور جب یہ بن جاتی ہیں تو پہلے سے بھی زیادہ خطرناک حالت ہوجاتی ہے۔ یہ مرمت کی جاتی ہے یا مذاق کیا جاتا ہے۔

پوجا بھٹ نے مزید کہا کہ یہ صورتحال شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، خاص طور پر مون سون کے دنوں میں جب گڑھوں میں پانی بھرنے سے حادثات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی مقامی انتظامیہ پر فضول خوبصورتی کے منصوبوں پر پیسہ لگانے اور بنیادی مسائل جیسے سڑکوں اور نکاسیٔ آب کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایا۔

پوجا بھٹ کا کہنا تھا کہ شہر کی موجودہ حالت شہریوں کی زندگی کو مشکل بنا رہی ہے اور یہ سوال اٹھاتی ہے کہ کیا واقعی یہ ترقی ہے یا صرف دکھاوا؟

یاد رہے کہ پوجا بھٹ حال ہی میں بگ باس او ٹی ٹی اور ایمیزون منی ٹی وی کی سیریز "بگ گرلز ڈونٹ کرائے" میں نظر آئی تھیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پوجا بھٹ

پڑھیں:

شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات

جاتی امرا میں سربراہ مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم سے موجودہ وزیراعظم کی ملاقات میں دونوں راہنماؤں کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے صدر مسلم لیگ نون کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر راہنمائی فراہم کی۔

متعلقہ مضامین

  • نئے ٹیکس نہیں لگانے پڑیں گے، ایف بی آر چیئرمین کا مؤقف
  • یومِ اقبال پر عام تعطیل؟ اہم خبر آگئی
  • بنیادی  انفرا اسٹرکچر کے بغیر ای چالان سسٹم کا نفاذ: کراچی کی سڑکوں پر سوالیہ نشان
  • ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں،میئر حیدرآباد
  • کراچی میں  ٹوٹی سڑکیں، ای چالان ہزاروں میں، حافظ نعیم کی سندھ حکومت پر تنقید
  • یہ کیا ڈرامہ ہے سڑکیں ٹھیک نہیں اور مہنگے ای چالان کئے جارہے ہیں:حافظ نعیم
  • شہر کی سڑکیں یا کھنڈر ،شہریوں نے 60ارب ٹیکس دیا، سفر آج بھی عذاب سے کم نہیں
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
  • قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ
  • بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع: ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا