اب تک سچا پیار ہوا ہی نہیں،سلمان خان کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے ’’سچے پیار‘‘ کے بارے میں اظہار خیال کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔
ریئلٹی شو ’’بگ باس 19‘‘ کے گرینڈ پریمیئر میں میزبان کے طور پر موجود سلمان خان سے مہمان تانیا متل نے سوال کیا: ’’کیا سچا پیار ہمیشہ ادھورا ہی رہ جاتا ہے؟‘‘
جواب میں سلمان خان نے مسکراتے ہوئے کہا: ’’مجھے نہیں معلوم، کیونکہ مجھے تو اب تک سچا پیار ہوا ہی نہیں۔ نہ کوئی سچا پیار ہوا اور نہ ہی کچھ ادھورا رہا۔‘‘
سلمان خان کے اس بیان نے ناظرین کو چونکا دیا۔ مداحوں نے ایک بار پھر یہ سوال اٹھایا کہ بالی ووڈ کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اسٹار آج تک سچے پیار میں کامیاب کیوں نہ ہو سکے۔
خیال رہے کہ سلمان خان کی زندگی میں کئی معروف اداکاراؤں کے ساتھ تعلقات کی خبریں آتی رہی ہیں۔ ان میں ایشوریا رائے، کترینہ کیف اور سنگیتا بجلانی شامل ہیں، لیکن کوئی رشتہ شادی تک نہ پہنچ سکا۔
58 سالہ سلمان خان کے تازہ بیان کے بعد مداحوں میں نئی چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ آیا وہ کبھی شادی کے بندھن میں بندھیں گے یا پھر ہمیشہ ’’فار ایور سنگل‘‘ ہی رہیں گے۔
Post Views: 2.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
لیجنڈ گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے۔حال ہی میں عطا اللہ خان نے ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔آخرت کے حوالے سے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی قبر تیار کرلی ہے، عیسیٰ خیل میں میری قبر تیار ہے۔لیجنڈ گلوکار کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندانی قبرستان الگ ہے، میں نے خاندانی قبرستان سے تھوڑی دوری پر اپنی قبر بنوائی ہے، اس جگہ پر دو تین قبروں کی جگہ ہے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بہت پیارے دوست اس دنیا سے چلے گئے، ماں باپ اور ایک بہن بھی دنیا سے رخصت ہوگئی، ہم نے بھی ایک دن چلے جانا ہے۔