تامل اداکارہ لکشمی مینن سنگین مقدمے میں نامزد، اغواء اور تشدد کے الزامات نے کیریئر داؤ پر لگا دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بھارت کی تامل اور ملیالم فلموں کی معروف اداکارہ لکشمی مینن کو ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں ایک آئی ٹی پروفیشنل کے اغواء اور تشدد کے مقدمے میں بطور مرکزی ملزمہ نامزد کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف انڈین فلم انڈسٹری میں ہلچل پیدا کر رہا ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی شدید بحث جاری ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ چند روز قبل بانر جی روڈ پر واقع ایک بار میں شروع ہوا جہاں اداکارہ کے قریبی دوستوں اور متاثرہ آئی ٹی پروفیشنل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ جھگڑا اس وقت مزید بڑھ گیا جب متاثرہ نوجوان بار سے نکل کر اپنی گاڑی میں گھر کی طرف جا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق نارتھ برج کے قریب اس کی گاڑی کو روکا گیا اور ملزمان نے اسے زبردستی ایک دوسری گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا، جہاں اس پر مبینہ طور پر تشدد کیا گیا۔
شمالی پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس واقعے میں اب تک تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں لکشمی مینن کا ایک قریبی دوست بھی شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اس واقعے نے نیا رخ اس وقت اختیار کیا جب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز سامنے آئیں۔ ان ویڈیوز میں لکشمی مینن کو براہ راست متاثرہ نوجوان کی گاڑی روک کر بحث و تکرار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیوز کے منظرعام پر آنے کے بعد عوامی ردعمل شدید ہو گیا اور پولیس پر دباؤ بڑھا کہ اداکارہ کو بھی باضابطہ طور پر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔
لکشمی مینن جنوبی بھارت کی مشہور اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ انہوں نے متعدد کامیاب تامل اور ملیالم فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے اور شوبز میں اپنی الگ پہچان بنائی۔ لیکن موجودہ مقدمہ ان کے کیریئر کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ان پر الزامات ثابت ہوئے تو وہ نہ صرف قانونی مشکلات کا شکار ہوں گی بلکہ ان کا فلمی کیریئر بھی شدید خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ بھارتی شوبز انڈسٹری میں ایسے واقعات اکثر اداکاروں کی ساکھ پر گہرا اثر ڈالتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی مداحوں کی بڑی تعداد نے اداکارہ پر تنقید کی ہے اور ان سے وضاحت طلب کی ہے۔ دوسری جانب لکشمی مینن کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ وہ بے قصور ہیں اور غلط وقت پر غلط جگہ موجود ہونے کی وجہ سے معاملے میں پھنس گئی ہیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ پولیس تفتیش کے بعد کیس کس رخ اختیار کرتا ہے۔ فی الحال عدالت نے مقدمے کی کارروائی تیز کرنے اور مزید شواہد اکٹھے کرنے کی ہدایت دی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ لکشمی مینن
پڑھیں:
اسلام آباد میں نشے میں مست نوجوان کی بدتمیزی، پولیس پر تشدد کے بعد گرفتار
اسلام آباد کے علاقے آئی 8 میں بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں ہلڑ بازی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس پر نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی کی، ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں اور دھمکیاں دیں جبکہ ایک اہلکار کو تھپڑ بھی رسید کیا ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو رات گئے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تھانہ آئی نائن پولیس نے عاقب نعیم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔ ملزم عاقب نعیم نے اسے سے قبل پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک صحافی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ اندراج کے یئے صحافی نے درخواست دے رکھی ہے۔