بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمان برازیلین نیوی کو سونپ دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
کراچی:
پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمان برازیلین نیوی کو سونپ دی۔
پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس151 کی کمان، بحرین میں کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب کے دوران برازیلین نیوی کے حوالے کی۔ کموڈور سہیل احمد عزمی نے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل جارج وکوف (George Wikoff) کی موجودگی میں کمان باضابطہ طور پر برازیلین نیوی کے ریئر ایڈمرل مارسیلو لانسلوٹی (Admiral Marcelo Lancellotti)کے حوالے کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنوری 2025ء میں کمان سنبھالنے کے بعد سے پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس(CTF-151 ) مشن کی قیادت کی اور علاقائی اور بین الاقوامی بحری افواج خصوصاً یورپین یونین نیول فورسز کے آپریشن اٹلانٹا (ATALANTA) کے ساتھ قریبی شراکت داری قائم کی۔
نتیجے میں ENDURING RESOLVE اور OCEAN WATCH جیسی مشترکہ گشت کا انعقاد کیا گیا۔ CTF 151 کی ایک اہم کامیابی فوکسڈ آپریشن سی اسپرٹ کا پیشہ ورانہ انعقاد تھا، جس کے ذریعے کمبائنڈ ٹاسک فورس151 نے 13 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز(CMF) کے شراکت دار ممالک، 06 ممالک کے بحری اثاثوں اور 08 علاقائی رابطہ مراکز کو مشترکہ تیاری کا موقع فراہم کیاـ
کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے مقاصد کو تقویت دینے کے لیے، کموڈور سہیل احمد عزمی نے خطے کی اہم قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں جس نے میری ٹائم سیکیورٹی کو فروغ دینے میں تعاون کی اہمیت کو مزید اجاگر کیاگیا۔
کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس151 کے طور پر اپنے دور کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کموڈور سہیل احمد عزمی نے اپنے عملے اور بین الاقوامی شراکت داروں خاص طور پر ریپبلک آف کوریا اور جاپان کے مستقل عزم پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں اپنی فعال شرکت پر فخر محسوس کرتی ہے اور اس کی کاوشیں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔
نئے آنے والے کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس151 ریئر ایڈمرل مارسیلو لانسلوٹی (Admiral Marcelo Lancellotti )نے پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم کمبائینڈ میری ٹائم فورسز میں شریک ممالک کے ساتھ مل کر تعاون کو مضبوط کریں گے اور مشترکہ سمندری مفاد کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔
کمبائنڈ ٹاسک فورس151جنوری 2009 میں ایک کثیر القومی ٹاسک فورسز کے طور پر قائم ہوئی، اور یہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی پانچ آپریشنل ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے۔
یورپین یونین نیول فورس اور آزادانہ طور پر تعینات بحری جہازوں کے ساتھ مل کر، کمبائنڈ ٹاسک فورس151 بین الاقوامی طور پر تجویز کردہ ٹرانزٹ کوریڈور پر گشت کرنے میں مدد کرتا ہے۔
تقریب میں اسلامی جمہوریہ پاکستان، جاپان اور فیڈریٹو ریپبلک آف برازیل کے سفیروں، جمہوریہ کوریا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن سمیت مختلف معززین نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کمبائنڈ ٹاسک فورس151 برازیلین نیوی پاک بحریہ فورسز کے کے ساتھ
پڑھیں:
میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس نہایت اہمیت کی حامل ہے: وائس ایڈمرل فیصل عباسی
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کی میڈیا بریف کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے میڈیا کو ایونٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن 3 سے 6 نومبر 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: میری ٹائم شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، ہمیں ان سے فائدہ اٹھانا چاہیے، وزیر اعظم
انہوں نے کہا کہ یہ نمائش پاکستان کی بلیو اکانومی کے فروغ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے، اور اس ایونٹ میں دنیا کے قریباً تمام خطوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔
وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے مزید بتایا کہ نمائش میں دنیا بھر سے 178 نمائش کنندگان حصہ لیں گے، جن میں 28 بین الاقوامی ادارے اور 150 مقامی ادارے شامل ہیں۔ مزید برآں، یورپ، ایشیا، شمالی و جنوبی امریکا اور مشرق بعید سے تعلق رکھنے والے 133 بین الاقوامی وفود بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ان وفود میں برطانیہ، اٹلی، ایران، تُرکیہ، سعودیہ، آسٹریلیا، مصر اور چین سمیت 44 ممالک کے نمائندے شامل ہیں ۔
انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ مقامی نمائش کنندگان کے ساتھ ساتھ صوبہ سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں کے پویلین بھی نمائش میں موجود ہوں گے جن کا مقصد ملکی بحری شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
کمانڈر کراچی نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیاکہ میڈیا حسبِ روایت اس اہم قومی ایونٹ کی بھرپور تشہیر میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 25 میں میری ٹائم کے مختلف شعبوں کی نمائش کے ساتھ ساتھ بی ٹو بی اور بی ٹو جی ملاقاتیں، اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط شامل ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا مقصد غیر ملکی مندوبین، سرکاری حکام، اور بحری صنعت سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز کے مابین تعاون کو فروغ دینا اور بندرگاہوں، شپنگ، ماہی گیری، اور ساحلی ترقی جیسے اہم شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔
کمانڈر کراچی نے مزید کہاکہ نمائش کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی، جو 4 تا 5 نومبر 2025 تک دو روزہ پروگرام کے طور پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیرِ انتظام منعقد کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: پاکستانی بندرگاہوں پرمیری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ
’اس کانفرنس کا موضوع ’پائیدار ترقی کے لیے بلیو اکانومی کی صلاحیتوں سے استفادہ‘ ہے، جس میں چار سیشنز کے دوران ممتاز قومی و بین الاقوامی ماہرین اور اسکالرز کی جانب سے 14 تحقیقی مقالے پیش کیے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پریس بریفنگ میری ٹائم ایکسپو وائس ایڈمرل فیصل عباسی وی نیوز