ایلون مسک نے ٹوئٹر اسٹاک خریداری کیس میں مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کر دی
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
ایلون مسک نے امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی ) کے خلاف ہونے والے مقدمے میں درخواست دائر کی ہے کہ یہ مقدمہ خارج کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کے نئی سیاسی جماعت کے منصوبے مؤخر، وجہ کیا بنی؟
ایس ای سی نے الزام عائد کیا تھا کہ مسک نے ٹویٹر کے شیئرز پر اپنی شراکت داری کے بارے میں دیر سے انکشاف کر کے تقریباً 150 ملین ڈالر کی بچت کی۔ ٹوئٹر بعد میں خریدا گیا اور اس کا نام تبدیل کر کے ایکس رکھ دیا گیا۔
مسک کا دفاعایس ای سی کی شکایت (جنوری میں دائر کی گئی) میں کہا گیا کہ مسک نے حصص میں اپنی پوزیشن سے زیادہ ہونے پر 10 دن کے اندر انکشاف کرنا تھا، لیکن وہ صرف 21 دن بعد یعنی 4 اپریل 2022 کو یہ معلومات فراہم کرسکے۔
اس تاخیر کی وجہ سے ایس ای سی کا مؤقف ہے کہ مسک نے مصنوعی طور پر کم نرخ پر شیئرز حاصل کر کے مالی فائدہ اٹھایا ۔
مزید پڑھیے: کم عمر انجینیئر کائرن قاضی نے ایلون مسک کا اسپیس ایکس کیوں چھوڑ دیا؟
تاہم مسک کے وکیلوں نے عدالت میں جمع کرائی گئی اپنی مؤقف میں اسے عدالت کے وقت اور ٹیکس دہندگان کے وسائل کا ضیاع قرار دیا۔ ان کا یہ بھی مقف ہے کہ اس خامی کی جلد درستگی کر دی گئی اور کوئی قانونی خلاف ورزی، قابلیت، یا نقصان باقی نہیں رہ گیا ۔
مزید پڑھیں: جن بوتل سے باہر: غزہ پر آواز اٹھانے کی سزا ملی، ایلون مسک مجھے سنسر کر رہے ہیں، چیٹ بوٹ گروک بول پڑا
ایلون مسک کو 7 سال کے عرصے میں دیگر تحقیقات کا سامنا بھی رہا ہے جن میں ایک مقدمہ ٹیسلا کے مستقبل پر ٹوئٹ کی وجہ سے تھا جس میں آخر کار انہیں جیوری نے بری کر دیا ۔
آئندہ کیا ہو سکتا ہے؟اب عدالت اس درخواست کا جائزہ لے گی کہ آیا قانونی طور پر یہ مقدمہ خارج کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔ اگر عدالت مسک کے حق میں فیصلہ کرتی ہے تو اس کا مطلب ہوگا کہ ایس ای سی کو اپنی قانونی حکمت عملی پر نظر ثانی کرنی پڑے گی۔ دوسری صورت میں یہ مقدمہ طے ہونے والی کارروائیوں کی بنیاد بن سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ایلون مسک ایلون مسک اور ٹوئٹر کیس ایلون مسک کے خلاف مقدمہ ٹوئٹر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایلون مسک ایلون مسک اور ٹوئٹر کیس ایلون مسک کے خلاف مقدمہ ٹوئٹر ایلون مسک ایس ای سی مسک کے
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کیس، پی ٹی آئی کے 3 ایم این ایز کی ضمانت کی درخواستیں خارج
اے ٹی سی کے جج نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 3 ایم این ایز کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں منسوخ کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی ایم این ایز آصف خان، فضل محمود اور ساجد مہمند کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں منسوخ کر دیں۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز تھانہ کوہسار میں درج 26 نومبر احتجاج کیس میں نامزد ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے عدالت سے ضمانت کیلئے رجوع کیا تھا۔