نئی دہلی میں طوفانی بارش، سڑکیں سوئمنگ پول بن گئیں، نوجوانوں کی تیراکی کی ویڈیوز وائرل
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی دارالحکومت میں طوفانی بارشوں کے بعد سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔ شدید بارش نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا اور کئی علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔
पटपड़गंज का हाल देखिए
कुछ देर की बारिश में ही दिल्ली की सड़कें और गलियाँ दरिया बन रही हैं।
6 महीने में ही BJP की 4-इंजन की सरकार ने दिल्ली को डुबोकर रख दिया है।
मुख्यमंत्री Rekha Gupta जी, क्या यही है आपका
“Proper Management”@anuragdhanda @AtishiAAP pic.
— Pitamberkumar (@pitamberkumar73) August 29, 2025
اس دوران ایک بس پانی میں پھنس گئی تو نوجوانوں نے موقع غنیمت جانتے ہوئے بس کی چھت سے چھلانگ لگائی اور پانی میں تیراکی شروع کر دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں نوجوانوں کو سڑک پر جمع پانی میں مزے سے تیراکی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
पटपड़गंज का हाल देखिए
कुछ देर की बारिश में ही दिल्ली की सड़कें और गलियाँ दरिया बन रही हैं।
6 महीने में ही BJP की 4-इंजन की सरकार ने दिल्ली को डुबोकर रख दिया है।
मुख्यमंत्री @gupta_rekha जी, क्या यही है आपका
“Proper Management” ? pic.twitter.com/ZAjaJ8zVO4
— Atishi (@AtishiAAP) August 29, 2025
ویڈیوز پر دلچسپ تبصرے بھی سامنے آئے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ دہلی والوں کو اب میٹرو کی نہیں بلکہ لائف جیکٹ کی ضرورت ہے۔ ایک اور صارف نے طنز کیا کہ اگر یہی حال رہا تو اگلے سال ایشین گیمز کے تیراکی مقابلے دہلی کی سڑکوں پر ہوں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پانی میں
پڑھیں:
سہیل آفریدی کا جرم 9 مئی کے دیگر مجرموں سے زیادہ سنگین ہے، وزارت اعلیٰ کے اہل نہیں، اختیار ولی
اپنے بیان میں وزئراعظم کے کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ویڈیوز منظرعام پر آنے کے بعد کئی سوالات نے جنم لیا ہے، پی ٹی آئی کے پراپیگنڈا نیٹ ورک نے ویڈیوز کو جعلی قرار دینےکی مہم شروع کردی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کی تقاریر اور بیانات حلف کی سنگین خلاف ورزی ہیں، سہیل آفریدی کسی طور پر وزارتِ اعلیٰ کےاہل نہیں رہے۔ اپنے بیان میں اختیار ولی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد کئی سوالات نے جنم لیا ہے، پی ٹی آئی کے پراپیگنڈا نیٹ ورک نے ویڈیوز کو جعلی قرار دینےکی مہم شروع کردی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ویڈیوز کی فارنزک کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ سہیل آفریدی کی ویڈیوز کو کسی اور موقع کی قرار دینے سے جرم کی سنگینی کم نہیں ہوجاتی، سہیل آفریدی کا جرم 9 مئی کے دیگر مجرموں سے زیادہ سنگین ہے۔ اختیار ولی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نے ریاست کے تحفظ کا حلف اٹھایا، حلف اٹھانے کے بعد بھی ان کے بیانات ہر اعتبار سے قابلِ گرفت ہیں، سہیل آفریدی کی تقاریر اور بیانات حلف کی سنگین خلاف ورزی ہیں، سہیل آفریدی کسی طور پر وزارتِ اعلیٰ کے اہل نہیں رہے۔