گوری خان اور سوزین خان انٹیرئیر ڈیزائننگ کا کتنا بھاری معاوضہ لیتی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
بالی ووڈ کی معروف شخصیات شاہ رُخ خان کی اہلیہ گوری خان اور ریتک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان نہ صرف اسٹارز کی اہلیہ کے طور پر جانی جاتی ہیں بلکہ انٹیرئیر ڈیزائننگ کی دنیا میں بھی نمایاں مقام رکھتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کئی مشہور فنکارون کے گھروں اور کمرشل اسپیسز کو ڈیزائن کرنے والی گوری اور سوزین خان کی انٹیرئیر ڈیزائننگ کا معاوضہ چونکا دینے والا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی صرف کنسلٹیشن فیس ہی تقریباً 6 لاکھ بھارتی روپے ہے۔ رہائشی منصوبوں کے لیے ان کی ڈیزائننگ فیس 30 لاکھ سے لے کر 5 کروڑ روپے تک ہے، جبکہ لگژری ولا پروجیکٹس میں یہ رقم 10 کروڑ بھارتی روپے تک جا سکتی ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمرشل پروجیکٹس کے لیے ان کی فیس 50 لاکھ سے 20 کروڑ روپے کے درمیان ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے فرنیچر اسٹورز بھی ہیں جہاں مہنگا فرنیچر فروخت کیا جاتا ہے جو گوری خان اور سوزین خان ڈیزائن کرتی ہیں۔
دوسری جانب ریتک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان کا کہنا ہے کہ وہ فی مربع فٹ کے حساب سے فیس لیتی ہیں، جو 1200 سے 2000 روپے فی مربع فٹ ہوتی ہے۔ ممبئی میں 1500 مربع فٹ کے لگژری اپارٹمنٹ کے لیے ان کی کل فیس 25 سے 30 لاکھ روپے بنتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ
سٹی42:ریلوے ہیڈکوارٹر نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 4,931 مسافر پکڑے لیے۔
ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے 2ہفتوں کے دوران مختلف ٹرینوں پر چھاپے مار کر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران 4,931 بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے اور ٹکٹ و جرمانے کی مد میں ایک لاکھ 53 ہزار 120 روپے ریکور کیے گئے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
مزید براں، ٹکٹوں کی مد میں 70 لاکھ 44 ہزار روپے وصول کر کے خزانے میں جمع کروائے گئے جبکہ مسافروں پر 12 لاکھ 9 ہزار 35 روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔