ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں کرنے پر ملزم حسن زاہد کے خلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں خاتون سامعہ حجاب کی درخواست پر ملزم حسن زاہد کے خلاف ہراسانی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم کئی روز سے خاتون کا تعاقب کرتا رہا اور بار بار تحائف دے کر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتا رہا۔ 31 اگست کو شام ساڑھے 6 بجے ملزم نے خاتون کو ان کے گھر کے باہر زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش بھی کی۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم نے کھلے عام بدلہ لینے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
متاثرہ خاتون نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اپنی جان کو سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔
خاتون نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیو بیان بھی پولیس کے حوالے کر دیے ہیں۔ تھانہ شالیمار پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے گزشتہ شب ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ لاہور کا ایک نوجوان انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، اس نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش بھی کی۔
یہ بھی پڑھیے شادی کا مطالبہ مسترد کرنے پر معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا کی کوشش
سامعہ حجاب نے اس ویڈیو میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ انہیں پچھلے 2 سے 3 ماہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔
ٹک ٹاکر واقعے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا
’پہلے مجھ سے کہتا تھا کہ مجھ سے شادی کرو۔ میں نے اس کا پروپوزل مسترد کیا لیکن اس کے باوجود وہ میرے پیچھے پڑا رہا۔ اس کے بعد وہ میرے گھر کے باہر آیا۔ میری والدہ گھر پر بیمار پڑی ہوئی ہیں جبکہ میرا بھائی گھر پر نہیں تھا۔ میں نے دروازہ کھولا، باہر گئی تو اس نے مجھ سے کہا کہ میرے ساتھ چلو، اس کے بعد اس نے میرا موبائل کھینچا اور گاڑی میں بیٹھ گیا۔ میں باہر گئی، اور اس سے زبردستی اپنا موبائل واپس لیا۔ پھر اس نے مجھے زبردستی گاڑی میں ڈالا۔ میرے پاس اس چیز کی ریکارڈنگ بھی ہے۔‘
سامعہ حجاب کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے میری ایک دوست ثنا یوسف بھی اسی طرح شادی سے انکار پر ماری جا چکی ہیں۔ میں ثنا نہیں بننا چاہتی۔ میں ان لڑکیوں میں شامل نہیں ہونا چاہتی جو اپنے لیے آواز نہ اٹھا سکیں۔‘
یہ بھی پڑھیے ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں سنسنی خیز انکشافات: قاتل کا اعتراف، رینٹ کی گاڑی، تحائف ٹھکرانے کا رنج
ٹک ٹاکر نے کہا کہ اگر میں قتل کردی جاتی ہوں تو اس کا سبب یہی نوجوان ہوگا۔ لیکن اس سے پہلے میری ہر فرد سے درخواست ہے کہ وہ میرے ساتھ کھڑا ہو جائے۔
سامعہ حجاب نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے مجھ سے اس واقعہ کی مکمل تفصیل حاصل کی ہے، اور رپورٹ لکھی ہے۔ مجھے امید ہے کہ اسلام آباد پولیس بہت جلد اس بندے کو پکڑ لے گی۔‘
سامعہ نے آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے پر سخت ایکشن لیں کیونکہ مجھ ایسی بہت سی بچیاں ہیں، جو اس قسم کی صورت حال سے گزر رہی ہیں لیکن وہ بول نہیں پا رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ثنا یوسف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ثنا یوسف ٹک ٹاکر جان سے مارنے کی دھمکیاں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اسلام ا باد کی کوشش
پڑھیں:
بگ باس: ساتھی خاتون کی تضحیک کرنے پر سلمان خان کی طرف سے امیدواروں کی سخت سرزنش
ریئلٹی شو بگ باس 19 اس وقت ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کیے ہوئے ہے۔
اس بھارتی شو میں ہر ہفتے نئے تنازعات سامنے آ رہے ہیں، اور اس ہفتے امیدوار تنیا متل اور نیلم گیری شدید تنقید کی زد میں آئیں جب انہوں نے ساتھی امیدوار اشنور کور کے بارے میں جسمانی تضحیک پر مبنی تبصرے کیے۔
یہ بھی پڑھیے: بگ باس 19 کی میزبانی کے لیے سلمان خان کتنے سو کروڑ لے رہے ہیں؟ حیران کن انکشاف
سوشل میڈیا پر ان کے بیانات پر سخت ردِعمل دیکھنے میں آیا، جس کے بعد شو کے میزبان سلمان خان نے خود اس معاملے پر مداخلت کی۔
ویک اینڈ کا وار کے تازہ قسط میں سلمان خان نے دونوں خواتین امیدواروں کی سرزنش کی اور واضح الفاظ میں کہا کہ کسی کو بھی دوسرے شخص کی ظاہری شکل یا جسمانی خدوخال پر تبصرہ کرنے کا حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بگ باس کے گھر میں تمام امیدواروں کو ایک دوسرے کے ساتھ عزت اور احترام سے پیش آنا چاہیے۔
سلمان خان نے گفتگو کے دوران تنیا اور نیلم سے پوچھا، تنیا اور نیلم، آپ بتائیے کیا رائے ہے آپ کی اشنور کے بارے میں؟
اس پر نیلم نے مختصر جواب دیا، اچھی لگ رہی ہے۔
جبکہ تنیا نے کہا، بلکل پرنسس جیسی لگ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کا سیٹ سیل، مستقبل خطرے میں
سلمان خان نے اس موقع پر دونوں کو احساس دلایا کہ ایسے تبصرے چاہے مزاح کے طور پر کیوں نہ کیے جائیں، کسی کے لیے تکلیف دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ شو میں ہر شخص کا احترام لازم ہے، اور کسی کی ظاہری شکل پر بات کرنا نامناسب ہے۔
ناظرین نے سلمان خان کے اس رویے کو خوب سراہا اور سوشل میڈیا پر اشنور کور کے حق میں یکجہتی کا اظہار کیا۔ بہت سے صارفین نے کہا کہ سلمان خان نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ صرف شو کے میزبان نہیں بلکہ اصولوں پر قائم رہنے والے رہنما بھی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ بگ باس سلمان خان