اسرائیل کا غزہ پر زمینی اور فضائی حملوں میں اضافہ، مزید 90فلسطینی شہید ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
اسرائیل کا غزہ پر زمینی اور فضائی حملوں میں اضافہ، مزید 90فلسطینی شہید ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز
غزہ (سب نیوز)اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر زمینی اور فضائی حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 90 فلسطینی شہید اور 421 زخمی ہوگئے ہیں۔ شہید ہونیوالوں میں بھوک سے مرنیوالے7 فلسطینی بھی شامل ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 339 ہوگئی ہے۔
صیہونی فوج کی جانب سے شیخ رضوان کے علاقے میں قائم امدادی مرکز کے قریب کی گئی بمباری میں خواتین اور بچوں کی شہادت کی بھی اطلاعات ہیں۔اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ایک فضائی حملے میں حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا۔ حملہ غزہ کی ایک رہائشی عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر کیا گیا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق ابو عبیدہ کی شہادت کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ نے لاش کی شناخت کے بعد کر دی ہے۔
غزہ میں صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے، جہاں خوراک اور بنیادی ضروریات کی شدید قلت ہے۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی رکاوٹوں کے باعث امدادی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مداخلت کرے تاکہ انسانی جانیں بچائی جا سکیں۔ادھر برطانیہ نے اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے تناظر میں لندن میں ہونے والی دفاعی نمائش میں اسرائیلی حکام کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ بین الاقوامی سطح پر اسرائیلی پالیسیوں پر بڑھتی ہوئی ناپسندیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔
غزہ پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے بھی ہو رہے ہیں۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ، اٹلی کے وینس اور سوئیڈن سمیت کئی ممالک میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔فرینکفرٹ میں ہزاروں مظاہرین نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا، جب کہ وینس میں بھی فلسطینی نسل کشی روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر ریلی نکالی گئی۔سوئیڈن میں ہونے والے مظاہروں میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلوچستان اور کے پی دہشتگرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت ہیں: وزیراعظم نے معاملہ ایس سی او میں اٹھادیا بلوچستان اور کے پی دہشتگرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت ہیں: وزیراعظم نے معاملہ ایس سی او میں اٹھادیا افغانستان میں قیامت خیز زلزلہ: 600 جاں بحق، سیکڑوں زخمی، کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے چین اور ویتنام کو مختلف شعبوں میں تعاون کو فعال طور پر فروغ دینا چاہیئے، چینی صدر چینی صدر کی جانب سے 2025 ایس سی او سمٹ میں شریک بین الاقوامی مہمانوں کے لئے استقبالیہ ضیافت کا اہتمام شنگھائی تعاون تنظیم کثیر قطبی دنیا کی تعمیر کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے، یو این سیکریٹری جنرل چینی صدر کی جانب سے 2025 ایس سی او سمٹ میں شریک بین الاقوامی مہمانوں کے لئے استقبالیہ ضیافت کا اہتمامCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حملوں میں
پڑھیں:
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، ایک ہی دن میں 100 سے زائد فلسطینی شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مقبوضہ بیت المقدس: غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت کے نئے سلسلے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے رات بھر اور صبح سویرے غزہ شہر اور اطراف میں شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں درجنوں مکانات، رہائشی عمارتیں اور پناہ گزین کیمپ ملبے کا ڈھیر بن گئے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں اپنی زمینی کارروائی کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد پورے شہر پر قبضہ کرنا بتایا جا رہا ہے، اس وقت تقریباً 10 لاکھ فلسطینی، جو پہلے ہی غزہ کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہو کر یہاں پناہ لینے پر مجبور ہوئے تھے، شہر کے اندر محصور ہیں اور ان پر اسرائیلی حملے مسلسل جاری ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق گزشتہ اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تقریباً 65 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، اسپتال زخمیوں سے بھر چکے ہیں جبکہ طبی سامان کی شدید کمی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
غزہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ کئی دنوں سے خوراک، پانی اور ادویات کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود اسرائیلی فوج بمباری روکنے کو تیار نہیں۔ ادھر عینی شاہدین کے مطابق کئی علاقوں میں درجنوں خاندان مکمل طور پر مٹ گئے ہیں اور سینکڑوں لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق غزہ شہر اس وقت مکمل انسانی المیے میں تبدیل ہو چکا ہے۔
خیال رہے کہ عالمی برادری کی خاموشی پر فلسطینی عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امداد کے نام پر امریکا اور اسرائیل دراصل دہشت گردی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ مسلم حکمران مجرمانہ بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جس کے باعث غزہ کے مظلوم عوام مسلسل ظلم و بربریت کا شکار ہیں۔