کبڈی میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بستی میں کبڈی میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کسان ڈگری کالج کے گراؤنڈ میں کبڈی کا کھیل جاری تھا کہ اچانک درختوں پر بجلی گر گئی۔ واقعے کے بعد کھلاڑی گھبرا کر میدان سے جان بچانے کے لیے بھاگ پڑے۔
A post shared by India Today (@indiatoday)
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسمان سے بجلی گرتے ہی کھلاڑی اور تماشائی خوفزدہ ہو کر ادھر ادھر دوڑنے لگتے ہیں۔
خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
بھارت میں اس وقت مون سون کا سیزن جاری ہے، جس کے باعث آسمانی بجلی گرنے کے متعدد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اداکارہ کا طلاق کے بعد فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
تامل فلم انڈسٹری کی اداکارہ اور فیشن ڈیزائنر شالنی نے منفرد انداز میں فوٹو شوٹ کیساتھ طلاق کا اعلان کردیا۔
اداکارہ شالنی نے لال رنگ کا جوڑا زیب تک کر کے سوشل میڈیا پر اپنا طلاق کا فوٹو شوٹ پوسٹ کیا ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ کئی لوگ انہیں سراہا بھی رہے ہیں۔
انہوں نے اس لمحے کو ایک نئے آغاز کے طور پر مناتے ہوئے معاشرتی روایات کو چیلنج کیا اور طلاق کو ایک جشن کے طور پر مناتے ہوئے اپنی شادی کی تصویر بھی پھاڑ دی۔
شالنی نے اپنی پوسٹ میں ان خواتین کے لیے پیغام دیا جو شادی شدہ زندگی میں مشکلات کا شکار ہیں لیکن آواز بلند کرنے خوفزدہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر شادی خوشگوار نہ ہو تو اسے ختم کرنا ہی بہتر فیصلہ ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ کسی بھی عورت کیلئے طلاق کو ناکامی نہیں سمجھنا چاہیئے بلکہ یہ زندگی میں ایک نیا اور مثبت موڑ ہو سکتا ہے۔
یاد رہے تامل فلم انڈسٹری کی اداکارہ شالنی نے 2020 میں ریاض نامی شخص سے شادی کی تھی جس سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ اداکارہ نے شوہر پر ذہنی و جسمانی تشدد کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد ان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔