خون میں لت پت سنجے دت اور ٹائیگر؛ ’باغی 4‘ کی ایڈوانس بکنگ شروع
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
بالی ووڈ کی ایکشن فلموں کے دیوانوں کے لیے خوشخبری ہے کہ خون، بدلہ اور دھماکے دار ایکشن سے بھری 2025 کی سب سے بڑی ایکشن فلم ’باغی 4‘ کی ایڈوانس بکنگ کل سے شروع ہورہی ہے۔
فلم باغی کی تین سلسلے کامیابی سے ہم کنار ہوئے اور اب باغی 4 دنیا بھر میں دھماکا کرنے 5 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کی خاص بات سنجے دت کی کھڑی توڑ انٹری ہے۔
اس بار کہانی اور بھی زیادہ سنسنی خیز اور خطرناک فائٹنگ سینز کے ساتھ پردہ اسکرینوں پر دہشت زدہ کردے گی۔
فلم میں ٹائیگر شروف ایک بار پھر رونی کے روپ میں اسکرین پر ایکشن کا طوفان لانے کو تیار ہیں۔
فلم کی کہانی رونی کی مایوسی، درد اور ذہنی کشمکش کے گرد گھومتی ہے، جہاں حقیقت اور وہم کے بیچ کی لکیر دھندلا جاتی ہے۔
فلم میں رونی کا مقابلہ کریں گے سدا بہار اداکار سنجے دت، جو اس بار ولن کے کردار میں خطرناک اور پاورفل نظر آ رہے ہیں۔
مداح پہلے ہی ان کے انداز کو کئی سالوں بعد کا سب سے شاندار ولن کہہ رہے ہیں۔ فلم کے پوسٹر میں سنجے اور ٹائیگر کے خون میں لت پت آمنے سامنے کھڑے ہیں۔
باغی 4 میں نیا رنگ بھرنے آ رہی ہیں حسینہ عالم حرناز سندھو، جو اپنی پہلی ہندی فلم میں جلوہ گر ہوں گی جبکہ سونم باجوا نے اپنے گلیمر سے فلم کو چار چاند للگائے ہیں۔
ان سب سے بڑھ کر بات یہ ہے کہ فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا نے پہلی بار اپنے بینر کے تحت ایک A ریٹڈ فلم پیش کی ہے۔
فیملی انٹرٹینمنٹ کے بجائے اب وہ ایک تاریک اور خونریز کہانی کو اسکرین پر لا رہے ہیں جو اس فرنچائز کے لیے ایک نیا موڑ ہے۔
فلم کی ہدایتکاری اے ہرشاکر رہے ہیں، جو اپنی پہلی ہندی فلم کے ساتھ ہی بڑا جادو دکھانے والے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: رہے ہیں
پڑھیں:
صدر زرداری کل سے شروع ہونے والی دوحہ کانفرنس میں شرکت کرینگے
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری قطر میں دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے زیر اہتمام 4 سے 6 نومبر کو دوحہ میں منعقد ہوگی۔ صدر مملکت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سماجی تحفظ میں کردار، دوحہ الائنڈ سوشل پروٹیکشن اینڈ جابز کمپیکٹ کے آغاز پر بات کریں گے۔ وہ عالمی اور علاقائی رہنماؤں سمیت اہم بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات میں کریں گے۔